Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

سچے پیار کی چھ نشانیاں Six Signs of True Love

سچے پیار کی چھ نشانیاں Six Signs of True Love
آج کل کا پیار لفظوں میں ہی رہ گیا ہے لوگ بڑی آسانی سے ہی پیار کا  اظہار کر دیتے ہیں۔ساتھ نھبانے کے وعدے کرتے ہیں،ایک ساتھ جینے مرنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ پیار کا مطلب بھی نہیں جانتے ہوتے ہیں۔
باتیں کرتے ہیں تو اتنی بڑی بڑی چاند تارے توڑ کر لانے کی،جان پر کھیلنے کی،تمہارے بینا نہیں جی سکتا یہ کہتےہیں ۔لیکن جب بھولتے ہیں تو اپنی کہی ہوٸی کوٸی بات یاد نہیں رہتی۔آج کسی سے پیار ہے تو کل کسی اور سے۔
وہ جو کہتے تھے تم نہ ملے تو مر جاوں گا وہ آج بھی زندہ ہیں کسی اور سے یہ کہنے کے لیے۔اس دنیا کا سب سے آسان کام ہے باتیں کرنا،وعدے کرناقسمیں کھانا۔
یہ کہنا تو بہت آسان ہے کہ میں تم سےپیار کرتا ہوں لیکن اس بات پر عمل کر کے دکھان جو وعدے کیے ہوتے ہیں انہیں نھبانا،اپنی قسموں پہرہ دینا بہت مشکل ہوتا ہے۔
اس لیے لوگ جو کہتے ہیں انہیں سچ مت مانو بلکہ جو کرتے ہیں اس پر غور کرو کیونکہ کردار زبان سے زیادہ سچا ہوتا ہے۔بازار سے اگر کوٸی چیز خریدنی ہو تو دس دکانوں سے پتا کرتے ہیں تھوڑے سے پیسے بچانے کے لیے ہم اتنی بھاگ دوڑ کرتےہیں۔
لیکن ہم کس شخص کو اپنا آپ سونپنا ہوتا ہے اپنی ساری زندگی جس کے نام کرنی ہوتی ہے اس کے ساتھ چلنے سے پہلے اسکا ہاتھ تھامنے سے پہلے ہم کیوں نہیں سوچتے؟ 
اسکے پیار کے دعوں پر آنکھیں بند کر کے کیوں یقین کرتے ہیں۔اس کے وعدوں کو رکھےبنا سچکیوں مان لیتے ہیں؟
پھر جوہ انسانہمیں دھوکہ دیتا ہے،دکھ دیتا ہے ،ہمارے اعتماد کو توڑتاہے تو ہم کہتے ہیں کہ ہم اس انسان کو پہچان ہی نہیں پاۓ۔
ایسا نہیں ہے بلکہ ہم نے کوشش ہی نہیں کی ہوتی ہے اسے پہچاننے کی،اس کی پیار کی سچاٸی کو جاننے کی ۔اس نے کہا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں اور ہم مان لیتے ہیں۔یقین کر لیتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم جیسے پیار کرتے ہو اسکی ہر بات ہمیں سچی ہی لگتی ہیں۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ رشتوں کو آزمانا ہی نہیں چاہیے ۔کیوں نہیں آزمانا چاہیے؟
اگر کسی نے کوٸی ملازم رکھا ہو تو ہر طرح سے اسکی جانچ کرتا ہےپرکھتا ہے تو ہم رشتہ بنانے سے پہلے کسی کے پیار کو کیوں نہیں جانچ سکتے ہے۔بلکہ میں چاہیے کہ ہم پہلے ہی جانچ لیں تاکہ بعد میں ہمیں دکھ نہ ملے۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب ہم بغیر سوچے سمجھے کسی کے پیار پریقین کر لیتے ہیں تو دھوکہ کھانے کی چانسز بڑھ جاتے ہیں۔اگر آپ کو پتا کرنا ہے کہ جس کے ساتھ آپ اپنٕی زندگی گزارنے کاارادہ کر رہے ہو وہ اپنی وعدوں میں سچاہےکہ نہیں، اسکے پیار کی سچاٸی کو پرکھنا  چاہتے ہو تو ان چھ باتوں کا خیال رکھیں۔
پیار کہنے کی نہیں کر دکھانے کی چیز ہوتٕی ہے۔
جو آپ سے سچا پیار کرے گا وہ آپ کی پرواہ کے گا اس کے لیے سب سے بڑھ کر اور سب سے پہلے آپ ہوں گے۔اسکی زندگی میں آپ کی سب سے خاص جگہ ہوگی۔آپ کٕ ے لیے وہ آنی دس کام بھی روک دے گا پر کسی کام کی وجہ سے وہ آپ کو نہیں روکے گا۔
آپ یہ دیکھیں کہ کیا وہ آپ کی عزت کرتا ہے یا نہیں ۔جو آپ سے پیار کرے گا وہ آپ کی عزت کرے گا۔وہ آپ کی آپ کی خواہشات کی،آپ کی بات کی اور آپ سے جڑی ہر ذات کی ہمیشہ عزت کرے گا۔وہ آپ کو کبھی کسی ایسے بات پر مجبور نہیں کرے گا جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔وہ آپ کو تکلیف نہیں دے گا۔آپ کی آنکھوں میں آنسو آنے نہیں دے گا۔
آپ دیکھیں جس کو آپ اپنی زندگی کا ساتھی بنانا چاہتے ہیں وہ آپ کو دینے میں خوش ہوتا ہے یا آپ سے مانگنے میں ہی لگا رہتا ہے۔اگر آپ ہر وقت اس کی فرماٸشیں ہی پوری کرتے رہ گٸے اور وہ اسی میں خوش ہے۔اسے اس بات کی کوٸی فکر نہیں کہ آپ  کو کیا چاہیے یا یہ کہ آپ اسکی فرماٸشیں کیسے پوری کرے گی۔آپ کے پاس وساٸل ہے کہ بھی نہیں تو وہ آپ سے پیار نہیں کرتا۔ہمیشہ یاد رکھیں اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ میں نے اسے نہ دیا تو میرا رشتہ ٹوٹ جاۓ گا یا خراب ہو جاۓ گا تو وہ پیار سچا نہیں ہے۔
آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ جس سے آپ رشتہ بنانے کا سوچ رہے ہو وہ آپ سے باتیں چھپاتا ہے ،جھوٹ بولتا ہے یا سچ بولتا ہے۔اگر کسی رشتے میں ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں تو پیار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔آپ کی اور اسکی درمیان کوٸی پردہ نہیں ہونا چاہیے،کوٸی راز نہیں ہونا چاہیے بلکہ  وہ اپا ہر دکھ ہر درد مشکل  اور پریشانی آپ سے شیر کرتا ہے۔کیونکہ جس سے ہمیں سچا پیار ہوتا ہے اس سے ہم ہر بات سچ  بتانا چاہتے ہیں اور جہاں کوٸی جھوٹ بولے باتیں چھپاۓ وہاں پیار نہیں ہوتا۔
آپ سے پیار وہ کرتا ہے جو آپ کی جیت کے لیے اپنا سب کچھ داٶ پر  لگا دے۔جس کو اپنی ہار قبول ہو لیکن آپ کی جیت پر اسے خوشی ملے وہ انسان آپ سے سچا پیار کرتا ہے۔اور جو آپ کے ساتھ ہی مقابلہ کرے،آپ کا ساتھ نبھانے کے بجاۓ آپ کے کاموں میں ٹانگیں لڑاۓ۔آپ کی ہار پر آپ کی ناکامی پر  خوشیاں مناۓ وہ آپ سے پیار نہیں کرتا۔آپ کی ہار پر دکھی ہونے والا اور آپ کی جیت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے والا آپ سے سچا پیار کرتا ہے۔
اگر کوٸی آپ سے سچا پیار کرتا ہے تو وہ کبھی بھی کسی اور کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا۔وہ کسی اور کے ساتھ فلٹ نہیں کرے گا۔اس کے دل میں صرف اور صرف آپ ہوں گے۔اگر اس کے دل میں آپ کے لیے سچا پیار ہوگا  تو آپ کے علاوہ کوٸی اور اسے نظر ہی نہیں آۓ گا۔اگر کوٸی اس کی طرف بڑھنے کی کوشش بھی کرےتو وہ اسے کوٸی رسپونس نہیں دے گا۔
اب آپ کہو گے ایسا پیار آج کل کہاں ملتا ہے۔فلموں میں،کہانیوں میں ہی رہ گیا ہے۔دوستو ملتا ہے ضرور ملتا ہے لیکن بعض دفعہ ہم اپنی جلد بازی کی وجہ سے اسے صحیح دیکھ نہیں پاتے اس لیے اگر آپ چاہتے ہو کہ کوٸی آپ کو دکھی نہ کر سکے تو لفظوں والے پیار کو پیار مت سمجھیں۔اس سے دھوکہ مت کھاٸیں بلکہ اس پیار کو تلاش کریں جو نبھانے والا ہو،جو آپ کے لیے اپنے ہستی کو مٹانے والا ہو۔

Post a Comment

1 Comments