Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

لوگوں میں مقبول ہونے کے دس طریقے Ten Ways to Be Popular

لوگوں میں مقبول ہونے کے دس طریقے Ten Ways to Be Popular
                                                           لوگوں میں مقبول ہونے کے دس طریقے
لوگوں کے پیٹ پیچھے بروٸی نہ کریں

جب آپ کسی کے سامنے کسی دوسرے شخص کی براٸی کر رہے ہوتے ہیں تو دراصل آپ سامنے والے کو یہ بتا رہے ہوتے ہیں کہ آپ اس کی بھی اسی طرح دوسروں کے سامنے براٸی کدتے ہوں گے۔

لوگوں کو دینا سیکھیں

لوگوں کو زیادہ سے زیادہ دینا سیکھیں اور کوشش کریں کہ ان سے کوٸی چیز نہ مانگیں،بلکہ صرف اپنے رب سے مانگیں جو حقیقی داتا ہے اور جس کے خزانوں میں کسی قسم کی کمی نہیں۔

ہر وقت مسکرانا سیکھیں

مسکراہٹ سے بڑھ کر کوٸی ایسی چیز نہیں جو لوگوں کو آپ سے قریب کرتی ہو۔اسلٸے جتنا ہو سکے اپنے چہرے پر مسراہٹ سجاۓ رکھیں۔اگر کسی کو سخت بات بھی بولیں تو مسکراتے چہرے کے ساتھ بولیں تو اس کا اثر مثبت ہی ہوگا۔

گفتگو کے دوران توجہ رکھنا

کسی سے گفتگو کے دوران اپنی توجہ اسکی طرف رکھیں اور اسے یہ محسوس نہ ہونے دیں کہ اسکی آپ کے نزدیک کوٸی اہمیت نہیں۔اگر موباٸل یا اخبار وغیرہ ہاتھ میں ہو تو اس کو ایک طرف رکھ دیں اور آنکھوں کا رابطہ برقرار رکھتے ہوۓ بات کریں۔

باہمی گفتگو کے دوران باربار موباٸل کی اسکرین دیکھنا یا اسے ہاتھ میں لے کر کھیلتے رہنا ،سامنے والے پر نہایت گراں گزرتا ہے اور اے یہ احساس ہوتا ہے کہ شاید اسکی اہمیت اس موباٸل سے بھی کم ہے۔

صفاٸی کا خیال رکھیں

آپ کے صاف اور دھلے ہوۓ کپڑے آپ کے تراشے ہوۓ ناخن اور بال،آپ کے چمکیلے اور صاف دانت ،آپ کے پالش کیے ہوۓ جوتے،آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتی ہیں اس لیے ان چیزوں کا خیال رکھیں۔جرابیں دھلے ہوۓ اور بدبو سے پاک ہونے چاہیں۔لوگوں کے سانے ناک صاف کرنا ،کانوں کا میل کچیل نکلنا یادونتوں میں خلال کرنا اچھی عادت نہیں اس لٸے محفل میں ان حرکات سے بچنا ضروری ہے۔

پست آواز میں بات کرنا

بات کرتے ہوۓ اونچی آواز کے بجاۓ پست آواز میں بات کرنی چاہیے،مگر اتنی پست بھی نہیں کہ کوٸی سن سکے وار اتنی اونچی بھی نہیں کہ لوگوں کے کان  چھد دے۔فون پربات کرتے ہوۓ کوشش کریں کہ آواز کے اندر نرمی اور مٹھاس ہو۔اسلٸے آپ کے سامنے بات چیت کرتے ہوۓ تو فرد آپ کی باڈی لینگوٸج اور موڑ کو جانچ سکتا ہے مگر فون پر صرف لہجہ اور آواز ہی وہ چیز ہے جو آپ کی شخصیت کو بیان کر رہی ہوتی ہے۔

لوگوں کی حوصلہ افزاٸی کرنا

لوگوں کے اچھے کاموں کی حوصلہ افزاٸی کرنا سیکھیں اور انہیں ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دیں۔ان کی اچھاٸیوں کی تعریف سب کے سامنے کریں اور کمی کوتاہی پر تنہاٸی میں توجہ دلاٸیں۔

ہمیشہ دوسروں کے لیۓ بہتر سوچیں

ہمیشہ بہتر چیز دوسروں کو دینے کی کوشش کریں اور کم تر چیز خود اپنے لیے رکھیں ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم دو مسواک لے کر گھر تشرٸف لاۓ جو سیدھی  ٹہنی تھی وہ آپ نے بی بی عاٸشہؓ کو دے دی اور خود خمیدہ ٹہنی اپنے لٸے رکھی۔بس یا ہواٸی جہاز میں سفر کرنا ہو تو خود اچھل کر کھڑکی والی ساٸیڈ پر نہ بیٹھ جاٸیں بلکہ دوست کو دے دیں،کھاناکھانا ہو تو بہتر چیزیں دوستوں کے سامنے رکھیں،جب آپ کوٸی چیز تقسیم کرنے لگیں تو پہلے دوسروں کو دیں  او آخر میں خود لیں اور اس بات کے لیے بھی تیار رہیں کہ ممکن ہے کہ آپ کے لٸے کچھ بھی نہ بچے۔

خود سے زیادہ اپنوں کو خیال رکھیں

اگر آپ نے اپنے کپڑوں کے ساتھ ،بھاٸی،والد یا بیٹٕے کے لٸے کپڑے خریدے ہیں تو سب سے پہلے ان کے سامنے سب کپڑے رکھ دیں تاکہ وہ اپنا پسندیدہ رنگ لے لیں،آخر  میں آپ خود لیں ۔اگر آپ نے اپنی والدہ اور بیوی یا بیٹی کے لیے بھی کپڑے خریدے ہیں تو سب سے پہلے والدہ کے سامنے رکھیں تاکہ وہ اپنا پسندیدہ رنگ منتخب کر لیں۔

تحفے تحاٸف کا اہتمام کریں

اپنے قریبی لوگوں کو چھوٹے موٹے گفٹ دینے کو ہلکا نہ سمجھیں پھر چاہے وہ تحفہ کتنا سستاکیوں نہ ہو۔اصل اہمیت اس چیز کی ہے کہ آپ نے کسی فرد کو اہمیت دی اور اسے یاد رکھا۔یہ وہ چیز ہے جو بڑے بڑے سخت دل لوگوں کو ملاٸم کر دیا کرتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments