Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

گفتگو کا جادو،گفتگو کے زریعے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے کے طریقے The magic of conversation, the ways to drive people crazy

گفتگو کا جادو،گفتگو کے زریعے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے کے طریقے The magic of conversation, the ways to drive people crazy

اہم سوال۔دوسروں کو اپنا دیوانہ بنا دینے والی گفتگو کیسے کی جاۓ؟

کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہکسی کا بات کرنے کا انداز ایسا ہوتا ہے کہ اس سے ایک بار بات کرنے کے بعد آپ کا باربار اس سے بات کرنے کو دل کرتا ہے اور کسی سے ایک بار ہی بات کرنے کے بعد  آپ کا دوبارہ کبھی اس سے بات کرنے کو دل نہںیں کرتا۔گفتگو صرف بات کرنے یا سننے کانام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی مہارت ہے۔جس سے ناصرف آپ کی شخصیت پر کشش بنتی ہے بلکہاس سے آپکی عزت اور محبت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

جن لوگوں کو گفتگو کافن نہیں آتا وہ نہ تو اپنے جذبات کسی کو صحیح سے سمجھاپاتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کے جذبات صحیح طور پر سمجھ سکتے ہیں۔جس کے وجہ سے ان کے تعلقات خراب ہو جاتے ہیں۔گفتگو کا فن اچھے تعلقات بنانے کی بنیادی ضرورت ہے۔گفتگو آپ کو دوسروں سے جوڑنے اور توڑنے کا باعث بنتی ہے۔ناکام تعلقات کی ایک بہت بڑی وجہ گفتگو کے فن سے ناواقفیت ہے۔ایسی گفتگو جس سے لوگ آپ کے دیوانے ہو سکتے ہیں۔اس کے طریقے یہ ہیں۔

گفتگو کرنے سے پہلے گفتگو کا مقصد طے کریں کہ آپ کسی سی کیوں بات کر رہے ہیں؟

آپکی بات کرنے کا مقصد کیا ہے؟

نفسیات کے مطابق لگوں کو ناصرف اپنا نام سننا اچھا لگتا ہے بلکہ انہیں اپنا نام سن کر خاص خوشی بھی حاصل ہوتی ہے۔اس لیے گفتگو گا آغاز دوسرے شخص کے نام سے کریں اور کوشش کرے کہ گفتگو کے دوران بھی آپ اس کے نام کو مناسب واقفے کے ساتھ دہراتے رہیں۔ایسا کرنے سے دوسرے شخص پر آپکی گفتگو کا جادوٸی اثر ہوگا۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں و سننے سے زیادہ بولنے کا شوق ہوتا ہے ۔وہ دوسرے کی بات سننے کی  بجاۓ صرف اپنی ہی باتیں سناتے رہتے ہیں ۔جبکہ پر اثر گفتگو کا طریقہ یہہے کہ آپکے بولنے سے زیادہ سنیں۔اگر مسلسل سننا آپ کے لیے مشکل ہو تو  کم ازکم بولنے سے پہلے دوسرے شخص کی بات کو مکمل سن لیں۔

گفتگو کے دوران ایسے سوالات جن جن کے جوابات صرف ہاں یا نا میں ہوں کرنے کے بجاۓ ایسے سوالات کریں ۔جس سے دوسروں کو بولنے کا موقع ملے۔

گفتگو کے دوران اگر دوسرا شخص آپ کے کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہتا ہو تو جواب کے لیے اس کے پیچھے نہ پڑ جاٸیں۔دوسرے شخص کو اس  بات کی اجازت دیں کہ وہ جن سوالوں کے چاہیں بس انہی کے ہی جواب دے۔

گفتگو کے دوران جزباتی زہانت کا مظاہرہ کریں۔جوکہ یہ ہے کہ ہمیشہ دوسرے شخص کے جذبات یا مذاج کو سامنے رکھتے ہوۓ گفتگو کریں۔اگر دوسرا شخص دکھی  ہو تو اس کے دکھ کا ساتھی بنیں ناکہدوسرے شخص کے ساتھ اس لیے مذاق کریں کہ آج آپکا مذاق کا موڑ ہے۔

دوسرے شخص کی بات پورے توجہ سے سنیں۔اگر آپ کوٸی کام کر رہے ہیں تو اسے وہیں روک دیں۔گفتگو کے دوران موباٸل فون استعمال نہ کریں  یا باربار موباٸل یا گھڑی کی طرف نہ دیکھیں۔

گفتگو کے دوران بات کرتے اور سنتے وقت دوسرے شخص کی آنکھوں یا چہرے پر دیکھیں۔اس سے گفتگو میں وزن پیدا ہوتا ہے۔

گفتگو کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی بات سادہ ہو۔بات و گھما پھرا کر اور مشکل الفاظ میں نہ کریں۔

گفتھو کے دوران ہمیشہ تمیز سے بات کریں۔گفتگو کے دوران اگر کبھی آپ کو غصہ آجاۓ تو بات جاری رکھنے کے بجاۓ وہیں روک دیں اور تب تک دابارہ بات نہ کریں جب تک آپکا غصہ ٹھنڈا نہ ہو۔

ہمیشہ پر اعتماد لہجے میں آرام سے گفتگو کریں۔دھیان رکھیں کہ گفتگو کے دوران آپ کا لہجہ تلخ یا سخت نہ ہو۔

ہمیشہ درمیانی آواز میں گفتگو کریں ۔خیال رکھیں کہ گفتگو کے دوران آواز نہ زیادہ اونچی ہو کہ دوسرے شخص کو ایسے  لگے کہ آپ اس پر چیخ رہے ہیں اور نہ ہی اتنی دھیمی کہ سننے والے کو اپنے کان آپ کے پاس لا کر بات سننی پڑے۔

Post a Comment

0 Comments