غذر کی نوشین پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں شامل، دبئی میں
عالمی ایونٹ میں نمائندگی کریں گی
(سنو ایف ایم گلگت بلتستان) — ضلع غذر کے علاقے اشکومن، غوٹولتی سے تعلق رکھنے والی نوجوان فٹبالر نوشین نے پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔ نوشین رواں سال دبئی میں منعقد ہونے والے گلوبل انکاؤنٹرز 2025 فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔
نوشین ایک باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کے ذریعے قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر غذر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی سطح پر اُن کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
یہ اعزاز نہ صرف غذر بلکہ پورے گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، اور نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ وہ بھی کھیلوں کے میدان میں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔
0 Comments