سکردو شہر میں برف باری کے ساتھ ساتھ بچے بڑے سب قدرت کی اس رحمت کا شکرادا کرتے ہوۓ لطف اندوز ہوتے ہیں۔نیا سال کے ساتھ ساتھ باران رحمت بھی شروع ہوٸی ہے۔پہلی برف باری یکم جنوری دو ہزار باٸیس کو ہوا تب سے ہلکی ہلکی برف باری وقفے وقفے سے ہو رہی ہیں۔
برف باری کے اس ٹھنڈ موسم میں لوگ گھروں سے نکل کر میدانوں میں بچوں کے ساتھ خوش وباش نظر آتے ہیں جبکہ دوسری طرف سکردو کی کم سے کم آدھا آبادی شہروں میں جا بسے ہیں۔اور کٸی لوگ برف باری دیکھنے کے لٸے سکردو میں موجود ہیں۔
برف باری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا بھی ہے لیکن پھر بھی اللہ تعالی پر پر امید ہو کر خوش وباش گھروں میں بخاری کو اگ لگاۓ نمکین چاۓ کا مزہ لینے کا مزہ ہی کچھ الگ ہے۔سردیوں میں سکردو کے تقریبا سارے گھروںمیں نمکین چاۓ بناۓ جاتے ہیں اور وقفہ وقفہ سے نمیکن چاۓ کے مزے اور دیگر گرم چیزیں بناۓ اور کھاۓ جاتے ہیں۔
آسمان سے گرتے برف موسم کو اور حسین بنا دیتی ہے۔سکردو،خپلو،شگر اورکھرمنگ میں برف باری تیزی کے ساتھ ہورہی ہے ایک طرف دریاۓ سندھ کا بہتا ٹھنڈ پانی اور دوسری طرف جمی ہوٸ دریاوں کا منظر جنوری کے مہینے میں قابل دید ہوتا ہے۔
بلند ترین سیاحتی مقام دیوساٸی میں برف باری کے مناظر کچھ نرالے ہوتے ہیں دیوساٸی میں ستمبر سے برف باری ہوتا ہے اور دسمبر سے مارچ تک بلکل جم جاتاہے دیوساٸیکا میدان سفید چادر اوڑ لیتی ہے۔
0 Comments