Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا میں عزت سے جینے کا طریقہ How to live with dignity in the world

دنیا میں عزت سے جینے کا طریقہ How to live with dignity in the world

 آسمان سے برسنے والی بارش کا ایک قطرہ کسی جوہڑ میں گرے گا تو وہ جوہڑ کا گندہ پانی بن جاۓ گا۔اگر وہ کسی جھیل میں گرے گا تو جھیل کا پانی کہلاۓ گا اور دریا میں گرنے والا بارش کا قطرہ دریا کا حصہ بن جاۓگا۔آپ اپنے آپ کو جس چیز کے ساتھ جوڑتے ہیں ویسے ہی آپ بن جاتے ہیں۔
اس دنیا میں عزت سے جینے کا یہ طریقہ ہے کہ ہم وہ بنیں جو ہم بننے کا دکھاوا کرتے ہیں۔کامیاب آدمی اگر پانچ سو کی شرٹ پہنتا ہے تو وہ بھی پانچ ہزار کی لگتی ہے اور ناکام آدمی اگر پانچ ہزار کی شرٹ بھی پہن لے تو وہ لوگوں کو پانچ سو روپے کی ہی لگتی ہے۔اس لیے خود کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کریں دکھاوے کے لیے نہیں۔
سوچ سمجھ کر ان لوگوں کا چناو کریں جن کے ساتھ آپ نے وقت گزارنا ہے۔اگر باز کی طرح اڑنا ہے تو پھر کبوتروں کے ساتھ چھوڑنا ہی ہوگا۔لوگ چاہتے ہوں گے کہ آپ بہتر کریں لیکن وہ یہ کبھی بھی نہیں چاہتے کہ آپ ان سے بھی بہتر کریں۔
اگر آپ اس بات کی فکر کریں گے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو پھر آپ لوگوں کو قیدی بن کر ہی رہ جاٸیں گے۔آپ کی اپنی سوچ پر اپنی مرضی نہیں رہے گی۔لوگوں کو خوش کرنا ایک ایسا عذاب ہے جس سے ہر صورت بچنا چاہیے۔آپکب صحیح تھے لوگ یہ یاد نہیں رکھتے لیکن آپ کب غلط تھے یہ سب یاد رکھتے ہیں۔
اس لیے لوگوں کے بارے میں سوچنا  چھوڑ دو اور اپنا رخ اپنی کامیابی کی طرگ موڑ دو۔جو خود پر یقین رکھتا ہے اسے کبھی کسی دوسرے کو کنوینس کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔جو اپنے آپ سے اپنے کام سے مطمعن ہوتا ہے اور جو اپنے آپ کو قبول کر لیتا ہےپوری دنیا اسے قبول کر لیتی ہے۔
ایک نٸی اور خوبصورت منزل کی شروعات ہمیشہ ایک تکیف دہ انجام سے ہوتی ہے۔ایک کٹرپیلر کی زندگی جہاں سے ختم ہوتی ہے وہی سے ایک خوبصورت بٹرفلاٸی کی زندگی شروع ہوتی ہے۔سفر چاہے کتنا ہی لمبا ہو ہزار میل کا بھی سفر کیوں نہ ہو وہ بھی ایک قدم اٹھانے سے ہی شروع ہوتا ہے۔
چلنے سے ہی منزل قریب آتی ہے بڑھتے رہنے سے ہی فاصلے کم ہوتے ہیں ہر چیز شروع میں مشکل ہی ہوتی ہےاس لیے پہلی ناکامی پر کبھی ہار نہ مانیں۔کبھی بھیکسی کو اپنے پلین نہ بتاٸیں بلکہ جو آپ کرنا چاہ رہے ہیںوہ انہیں کر کے دکھاٸیں۔جو لوگ آپ کے ساتھ ایماندار نہیں وہ کبھی آپ کے وفادار نہیں ہو سکتے۔
جب آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھاٸی ضرور ہوگی یہ قدرت کا قانون ہے جو غلط نہیں ہو سکتا۔تین باتیں زندگیمیں ہمیشہ یاد رکھیں غصے میں کسی کو جواب نہ دیں ۔خوشی کی حالت میں کسی سے کوٸی وعدہ نہ کریں اور دکھ کی حالت میں کبھی کوٸی فیصلہ نہ کریں۔

Post a Comment

0 Comments