Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

بلتستان میں وزیر اعظم کی آمدPM arrives in Baltistan

بلتستان میں وزیر اعظم کی آمدPM arrives in Baltistan

شاہی گراونڈ سکردو میں چہل پہل،شہر میں سرکاری گاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد،بجلی کی وافر فراہمی،سڑکوں اور گراونڈ کی صفاٸی،سرکاری محکموں میں کھلبلی اور کوبہ کو صوباٸی وزرا کی آمد اس بات کا پتا دیتی ہے کہ شہر میں کسی بڑے شاہ کی آمد ہے۔
عوام میں یہ افواہیں پھیلاٸی جارہی ہیں کہ جناب وزیر اعظم صاحب اہل بلتستان کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔ان کی آمد کا مقصد بلتستان میں بڑے منصوبوں کا اعلان اور گزشتہ کٸے گٸے وعدوں کی تکمیل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ بلتستان کا پہلا دورہ ہے۔وہ اکثر اپنی تقاریر میں بلتستان کے لوگوں سے محبت کا اظہار کرتے آۓ ہیں مگر اب تک بلتستان کے عوام کو گلگت سکردو روڈ ر خواری،مہنگاٸی،بجلی کا بہران،سفری اخراجات میں اضافہ،عوامی زمینوں پر ناجاٸز قبضہ اور گندم،چینی اور پٹرول کے بہران کے علاوہ محبت کا کوٸی تحفہ نہیں  ملا۔جس طرح امید پر پوری دنیا قاٸم ہے بلکل اسی طرح بلتستان کے عوام اس امید پر وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کا استقبال کرنے کے لیے پر جوش ہیں کہ وہ ماضی میں کٸے گٸے محبت کے دعوں کو پاۓ تکمیل تک پہنچاٸیں گے۔
رب تعالی سے یہی دعا ہے کہ عمران خان صاحب اہل بلتستان کے لیے خوشیاں لے کر آۓ۔آمین

Post a Comment

0 Comments