Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیاب لوگوں کی زندگی کے تین اصول Three principles of successful people's lives

کامیاب لوگوں کی زندگی کے تین اصول Three principles of successful people's lives

کامیابی کوٸی حادثہ نہیں ہوتی یہ آسمان سے نہیں گرتی ایک اچھی زندگی کبھی بھی قسمت سے یا باٸی چانس نہیں ملتی اپنی زندگی کو خود اچھا بنانا پڑتا ہے۔

کامیابی ایک طریقہ کار کا نام ہے۔ایک قانون ایک اصول ایک ضابطے کا نام ہے۔ایک راستے پر چلنے کا نام ہے۔وہ راستہ جو بڑا ہی واضح ہے۔وہ راستہ جس پر چل کر صدیوں سے لوگ کامیاب ہورہے ہیں۔جس پر چل کر کوٸی بھی کامیاب ہو سکتا ہے آپ بھی کامیاب ہو سکتا ہے۔

کامیابی لوگوں کے تین اصول جن پر آپ عمل کریں گے تو آپ کی آنے الی زندگی کامیابیوں اور خوشیوں سے بھر جاٸیگی۔

کامیاب لوگوں کی زندگی کے تین اصول Three principles of successful people's lives

پہلا۔اس دنیا میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو اگر آپ حاصل کرنا  چاہو سچے دل سے حاصل نہ کر سکو۔زندگی میں آپ کے پاس کیا ہے اور کیا ہو گا یہ آپ پر ڈیپنڈ کرتا ہے۔آپ زندگی میں کتنے کامیاب ہوں گے کتنے امید بنو گے کیا بن پاٶ گے کیا کر پاٶ گے یہ سب آپ پر منحصر ہے۔بہت سی لوگ اپنی زندگی میں بہت اچھی جاب بہت اچھی لاٸف بہت اچھی گاڑی کا خواب بھی نہیں دیکھ پاتے۔وہ کہتے ہیں نہیں نہیں یہ چیزیں مجھے کیسے مل سکتی ہے یہ ناممکن ہے۔میں تو اس قابل ہی نہیں ہوں میں تو ایک عام آدمی ہوں۔

زندگی میں اگر آپ کو آگے بڑھنے سے کٸی روک سکتا ہے تو وہ آپ خود ہیں آپ کا دماغ ہے ورنہ تو اس دنیا میں کچھ ایسا نہیں ہے جو اگر آپ حاصل کرنا چاہو تو حاصل نہیں کے پاۓ۔اگر آپ کو اس بات پر یقین نہیں ہے تو آپکو یقین کرنا ہوگا ۔اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو تو آپ کو یقین کرنا ہی پڑے گا۔ایک نہ ایک دن حاصل کر ہی لوں گا منزل ٹھوکریں ہی ہے زہر نہیں جا کھا کے مر جاٶں گا۔

دوسرا ۔اپنا راستہ خود چنو

تم نے اپنے زندگی میں کیا کرنا ہے اس بات کو ہمیشہ خود ہی طے کرنا۔لوگوں کے راۓ کو،لاگوں کے مشہورےکو کبھی بھی اپنے اوپر اثر انداز نہ ہونے دینا۔تمہارے لیے کیا اچھا ہے تم سے بہتر کوٸی نہیں جانتا۔بس تمہیں اپنی زات پر اعتماد ہونا چاہیے جسطرح طوفان ایک مضبوط پتھر کو نہیں ہلا سکتا بلکل اسی طرح اگر آپ کو اپنی زات پر اعتماد ہے تو آپ ہر طوفان سے ٹکرا سکتا ہے ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔اس لیے اپنا راستہ خود چننا اور اپنی راستے پر فوکس کرنا کبھی بھی کسی دوسرے کے فیصلے کو اپنا  فیصلہ نی سمجھنا۔تمارے پیچھے آوازیں آٸیگی کہ تم صحیح کر رہے یہ راستہ بہت مشکل ہے،تم اس پر نہیں چل پاٶ گے،تم ناکام ہو جاٶ گے۔لیکن تم کسی کو بھی اجازت نہ دینا کہ تمہاری لاٸف کو کنٹرول کرے۔تم بس خود پر یقین رکھنا صرف اپنے اندر کی آواز سننا اور آگے بڑھتے جانا۔تم زندگی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک تم وہکام نہ کرے جو تم دل سے کرنا چاہتے ہو۔اگر کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنا راستہ خود چنو کسی کے بناۓ ہوۓ راستے پر کبھی نہ چلو۔

تیسرا۔اپنی زندگی کا کنٹرول ہمیشہ اپنے ہاتھ میں رکھو

آپ اپنی زندگی کو کٹرول تب ہی کر پاٸیں گے  جب آپ اپنی زندگی کی زمہ داری خود لیں گے۔اپنی دکھوں کی اپنی ناکامیوں کی اپنی پریشانیوں کی ذمہ داری جب  تک آپ دوسروں پر ڈالتے رہیں گے آپ کبھی کامیاب نہیں ہو پاٸیں گے۔یی ایک کڑوی سچاٸی ہے کہ جب ہم کامیاب ہوتے ہیں تو اپنی وجہ سے ہوتے ہیں ہم اس کی زمہ داری خود لیتے ہیں۔اور جب ہم ناکام ہوتے ہیں تولوگوں کی وجہ سے ہم لوگوں پر الزام لگاتے ہیں۔کامیاب لوگ کبھی بھی بہانے نہیں بناتے اور نہ ہی اپنے ناکامی کا الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔وہ ہمیشہ یہ سوچتے ہے اس بات پر فوکس کرتے ہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں وہ چیزوں کو کتنا بہتر کر سکتے ہیں۔کامیابک کا راستہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے سخت اور پتھریلا ہوتا ہے۔ کامیاب ہونے کے لیے آپ کو بہانوں کا بوجھ اتار کر پھینکنا پڑے گا۔جس دن آپ سمجھ گیے کہ اپنی اب تک گزری زندگی کے زمہ دار آپ ہیں اور آپ ہی اپنے آنے والی زندگی کے زمہ دارہیں تو وہ لمحہ آپکی زندگی کا ٹر نینگ پواٸنٹ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments