Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیاب لوگ Successful people

کامیاب لوگ Successful people


کامیابی ایک ایسا ہدف ھے جسے ہر کوئئ حاصل کرنا چاہتا ھے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ان گنت محنت اور بےشمار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ھے تنقید کرنے والوں میں اکثر اپنے ہی ھوتے ہیں ان سب حالات کے باوجود مستقل مزاجی کے ساتھ جہد مسلسل انسان کو کامیاب بناتا ھے۔ کامیابی کوئئ بہت بڑی بلا کا نام نہیں ھے ہم چھوٹی چھوٹی خوشیاں دے کے بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ایک آپ کا کامیاب ھونا بہت سے لوگوں کو کامیابی کی نئی راہ دیکھاتا ھے۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے مثبت سوچ اور ثابت قدمی کی ضرورت ھوتی ھے۔ ایسے ہی ایک مشہور شخص ،ڈیل کارنیگی، ھے جو 24 نومبر 1888 کو امریکہ کے ایک چھوٹے سے شہر میں پیدا ھوے۔ اس شخص نے امریکہ کے نامی گرامی لوگوں سے ذیادہ شہرت پائی۔ انہوں نے جس ادارے سے تعلیم حاصل کی۔ انہی اداروں میں لیکچر دیتے رہے اور ان کی کتابیں وہاں کے نصاب میں شامل رہیں۔ اپنے پسندیدہ موضوعات پہ کتابیں تصنیف کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کوئئ چھ درجن اخبارات میں بھی مضامین لکھتے رہے۔ انہوں نے اپنا کیرئیر ایک ہیلمٹ بنانے والی فیکٹری سے شروع کیا تھا۔ ایسے سبہی ادارے آج اس بات پہ نازاں ہیں کہ کبھی ڈیل کارنیگی ان کے ساتھ وابستہ رہا تھا۔

کارنیگی کی مقبولیت اور کامرانی کا راز اتنا ھے کہ وہ کبھی نہ مایوس ھوا نہ پریشان۔ اور زندگی بھر یہی درس دیا کہ کامیابی چاہتے ھو تو کبھی مایوسی کے دلدل میں مت پڑنا۔اپنی محنت کو ہمیشہ قائم رکھنا بلند رادے کے ساتھ۔

ان کے اسی باتوں نے بہت سے لوگوں کو کامیابی کی راہ پہ گامزن کیا۔ کیونکہ یہ ایک کامیاب انسان کے انمول الفاظ تھے جو لوگوں کو ہمت اور حوصلہ دے جاتا تھا۔

کوئئ بھی انسان جو کامیابی چاہتا ھو تو اپنے ارادوں کو مضبوط اور اپنے مزاج کو مستقل انداز دیں۔اور جہد مسلسل جاری رکھنے سے کامیابی ضرور قدم چومے گی۔

Post a Comment

0 Comments