Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

Katpana Cold Desert Skardu Pakistan

Katpana Cold Desert Skardu Pakistan
Katpana Cold Desert Skardu Pakistan

قدرت کےدلکش نظاروں میں ایک حسین نظارہ،جو کتپناہ صحرا کے نام سے جانا جاتا ہے جو دیکھنے والی ہر نگاہ کو خیرہ کر دیتی ہے۔صحرا کا ہر چمکتا زرہ انسان کو نظام قدرت کا ایک حسین شاہکار اور دلفریب منظر دیکھاتا ہے۔یہ ایک ایسا انوکھا صحرا ہےجو موسم گرما میں بھی ٹھنڈک کا احساس  دلاتا ہے۔عرصہ دراز سے سہولیات ذندگی نہ ہونے کی وجہ سےیہ صحرا صحرا ہی رہا مگر اب سیاحوں کی دلچسپی نے اس صحرا کو رونق بخشی جس کی بدولت سیاحتی ذوق والوں نے اس صحرا میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے ایک ہوٹلز تعمیر کرایے۔یہ ہوٹلز اس معیار کے کے ہیں کہ یہاں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی سیاحتی ذوق رکھنے والے لوگ جوق در جوق اس دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کو آتے ہیں۔ان ہوٹلز کے نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ موسم سرما میں جما دینے والی ٹھنڈک کے باوجود گرمی کا احساس دلاتا ہے جبکہ موسم گرما میں صحرا ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے گرمی کا احساس نہیں ہوتا۔موسم سرما میں شدید سردی، برف باری اور سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاحوں کی آمد کم ہو جاتی ہے۔
اس ک برعکس موسم گرما میں صحرا اور یہاں ک قدرتی مناظر کے حسن کو سیاحوں کی آمد کی بدولت مذید دلفریب بناتا ہے۔
صحرا میں بنے ہوٹل کے عقب میں کتپناہ جھیل کا حسین منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔اس جھیل میں رنگ برنگے مچھلیاں،مرغابیاں اور دیگر چہچہاتے پرندے،خاموش اور پرسکون ماحول انسان کے دل،دماغ اور روح کو تسکین بخشتی ھے۔
اس قدرتی مناظر کو دیکھ کر انسان دنیا کے دکھوں اور پریشانیوں کو بھول کر خاموش ماحول میں کھو سا جاتا ھے۔ اس جھیل کا پانی مقامی گاٶں کتپناہ ارو رنگاہ کے زمینوں میں استعمال کی جانے والی واحد ذریعہ ھے۔اس جھیل میں پانی آنے کا ایک ذریعہ تو سدپارہ جھیل کا پانی براستہ نہر اس جھیل تک پہنچایا جاتا ھے۔علاوہ ازیں اس جھیل میں تیس فیصد قدرتی چشمے ہیں جو اس جھیل کےپانی کو ختم ھونے نہیں دیتا۔یہی وجہ ھے کہ سالہا سال اس جھیل میں پانی رہتا ھے جس سے اس ٹھنڈی صحرا کا حسن دوبالا ھو جاتا ھے۔


 

Post a Comment

9 Comments