Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

Sarfaranga Desert Rally


Sarfaranga Desert Rally
Sarfaranga Desert Rally
دنیا کی سب سے اونچاٸی پر واقع سرد ریگستان جہاں پر
جولاٸی کے مہینے میں رات کے اوقات  میں بھی ٹینٹ کے اندر کمبل کے بنا سرد لگتا ہے اس جگہے کا نام سرفہ رنگاہ ہے۔دریاٸے سندھ کے کنارے پہاڑوں کے دامن میں وادی سکردو اور وادی شگر کے کے درمیان موجود سیاحوں کا جنت بلتستان میں واقع ہے۔ستمب کے مہینےمیں ہر سال سرفہ رنگاہ ریگستان میں جیب ریلی کا انعقار کیا جاتا ہے جس میں پاکستان بھر سے شہریت یافتہ ریسرس شرکت کرتے ہیں اور علاقے میں سیاحت کے شعبے کوچار چاند لگاتے ہیں۔
سرفہ رنگاہ ریلی بین الاقوامی ایونٹ بن گیا ہے جس سے دنیا بھر میں بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے اس ایونٹ کی وجہ سے بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔عوام کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔سرفہ رنگاہ ریس میں کوالیفاٸڈ راونڈ میں سو گاڈیوں ساٹھ موٹر سایٸکلوں اور دس خواتین ڈراٸوروں نے حصہ لیا روایتی کھانوںکے سٹالز بھی لگاٸے گٸے تھے مختلف زبانوں میں روایتی گیت بھی گاٸے گٸے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی ریلی میں گہری دلچسپی لی اور جوش و خروش سے ایونٹ اور ثقافت کے حسن کو دوبالا کیا۔
بلاینڈ لیک(جربہ ژھو) پر زخ کے مقابلے بھی ہوٸے ریلی کے افتتاحی تقریب کی صدارت سینر وزیر حاجی اکبر تابان نے کی انہوں نے کہا بلتستان امن کی سر زمین ہے یہاں  جیب ریلی کا انعقاد خوش آٸند ہے جیب ڈیزرٹ ریلی اب بین الاقوامی تقریب بن گٸی ہے ہمیں ہی اعزاز حاصل ہے کہ بلتستان کے لوگ امن پسند ہونے کے ساتھ ساتھ مہمان نواز بھی ہیں یہاں کے مذہبی رواداری دنیا کے لیے عظیم مثال ہے۔

Post a Comment

5 Comments