Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

Chunda Valley(وادیِ چنداہ)


Chunda Valley(وادیِ چنداہ)

سکردو شہر سے ایک گھنٹہ جبکہ گمب سردو ایرپورٹ سے بیس منٹ کی مسافت پر واقعی خوبصورت دلکش گاٶں چنداہ کے نام سے مشہور ہے۔وادی چنداہ گمبہ سکردو کے بالاٸی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے ،یہ گاٶں سکردو کے خوبصورت ترین وادیوں میں شمار ہوتا ہے۔پہاڑوں کے دامن میںواقع ہونے کی وجہ سے سردیوں میں موسم سرد اور گرمیوں میں معتدل دہتا ہے۔وادی کے اطراف میں پہاڑ، گلشیٸر ،چشمے اور باغات قابلِ دید ہیں۔چنداہ گاٶں میں اوپر پہاڑی کی طرف ایک پل ہے جو ملترو پل کے نام سے مشہور ہے اور پل اور گلشیر کے دامن میں سرسبز میدان اور پہاڑوں سے بہتا صاف ،ٹھنڈا اور میٹھا پانی کی نہر ہے ،نہر کے اوپر گلشیر جہاں سے پانی پگھل کر آتی ہے گنگ سنگے کے نام سے مشہور ہے۔
چنداہ کے شمال اور جنوب میں موجود چوٹیوں پر پتھروں کے درمیان چھوٹے چھوٹے غار اور انسان نما مجسمے بھی جابجا دیکھنے کو ملیں گے۔اس علاقے کی آبادی ایک محتاط اندازے کے مطابق چھے ہزار (6000) کے لگ بھگ ہیں۔اکثر لوگ کسان کے پیشے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بڑی تعداد فوج میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ چنداہ میں طلبا کیلیۓ صرف ایک مڈل سکول ہے جبکہ گرلز کے لیے کوٸی زریعہ تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔گمبہ سے چنداہ تک ردڈ خالی خستہ کا شکار ہے۔ کٸی حادثات میں کٸی انسانی قیمتی جانیں بھی ضاٸع ہو چکی ہیں۔روڈ بن جاۓ تو یہ وادی بہترین سیاحتی مقام کا جگہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments