Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

بیماریوں اور مصیبتوں سے بھی خطرناک دو چیزیں Two things more dangerous than diseases and troubles

بیماریوں اور مصیبتوں سے بھی خطرناک دو چیزیں Two things more dangerous than diseases and troubles
حقیقت تو یہ ہی ہے کہ آپ کچھ بھی کر لیں،کوٸی بھی قربانی دے دیں یہ دنیا آپ کو تب تک ہی چاہے گی جب تک آپ کا وقت اچھا ہے۔احساس جھاگ جاۓ تو سمجھ جاو انسانیت جاگ گٸی۔
بیٹیوں کے گھر جہیز یا تعویز سے نہیں بستے ان کو دینی تعلیم،اخلاقیات اور گھریلو معاملات کا سیکھانا بہت اہم ہے۔لوگوں کے ساتھ ان کے کردار کے مطابق نہیں بلکہ اپنی تربیت کے مطابق رویہ اختیار کریں۔
مزید کی طلب سے پیلے موجود کا شکر لازم ہے۔کوشش کیجیے جو آپ پہ بھروسہ کرتے ہیں ان کا مان کبھی نا ٹوٹے کیونکہ اعتبار جیتنے میں عمریں لگ جاتی ہیں اور ٹوٹنے میں صرف ایک پل۔
مصیبتیں اور بیماریاں اتنی خطرناک ہیں ہوتیں جتنی بزدلی اور کم ہمتی کی وجہ سے نظر آتی ہیں۔ضد کے لٸے رشتہ توڑنا نہیں چاہیے لیکن رشتوں کے لٸے ضد چھوڑ دینی چاہیے۔دو چیزیں اپنے اندر پیدا کر لو 
چپ رہنا،معاف کرنا
کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوٸی جواب نہیں اور معاف کر دینے سے بڑا کوٸی انتقام نہیں۔
دل چار قسم کے ہوتے ہیں
پہلا۔صاف دل جو روشن چراغ کی طرح چمک رہا ہو۔
دوسرا۔وہ دل جو غلاف آلود ہوں۔
تیسرا۔وہ دل جو الٹے ہیں
چوتھا۔وہ دل جو مخلوط ہیں
پہلا دل مون کا ہے جو نورانی ہے
دوسرا دل کافر کا ہے جس پر پردے پڑے ہوۓ ہیں
تیسا منافق کا ہے جو جانتا ہے اور انکار کرتا ہے
چوتھادل اس مافق کا ہے جس میں ایمان اور نفاق دونوں جمع ہیں۔
اپنے خیالات پر نظر رکھیں یہ الفاظ کی شکل اختیار کر لیتی ہے اپنے الفاظ پر نظر رکھیے یہ عمل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اپنے اعمال پر نظر رکھۓ یہ عادات میں تبدیل ہو جاتے ہیں اپنٕے عادات پر نظر رکھیں یہ شخصیت کا روپ دھار لیتی ہے۔اپنی شخصیت پر نظر رکھے یہ آپکی مقدر بن جاتی ہے۔
تکبر کی بیماری ہمیشہ احمقوں کو ہوتی ہےاور حماقت اللہ کا قہر ہے۔لوگ بیماری کی ڈر سے غذا چھوڑ دیتے ہیں مگر عذاب کے ڈر سے گناہ نہیں چھوڑتے۔بدترین شخص وہ ہے جس کی ڈر سے لوگ اسکی عزت کرنے پر مجبور ہوں۔
جس شخص کو پرکھنا ہو اس کے دوست دیکھو کیونکہ دوستی ہمیشہ ہم خیال لوگوں سے ہوتی ہے۔اگر کوٸی یہ کہتا ہے کہ اس نے ساری زندگی میں کبھی کوٸی غلطی نہیں کی تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ اس نے زندگی میں کبھی کوٸی نیا قدم نہیں اٹھایا۔
اپنا موازنہ اس دنیا میں کسی کے ساتھ بھی مت کرو اگر تم ایسا کرتے ہو تو گویا تم اپنی توہین کر رہے ہو۔کس چیز کی خواہش رکھتے ہو اُسے حاصل کرنے کی کوشش کرو یا اس چیز کی خواہش کرو جیسے تم حاصل کر سکتے ہو تم زندگی میں پرسکون رہوگے۔
اگر تم یہ چاہو کہ تمہاری خواہش پوری ہو تو یہ شان تو  صرف خدا کی ہے تمہیں کیسے مل سکتی ہے۔ہربرا وقت چند دنوں کا مہمان ہوتا ہے۔دنیا میں غم اور خوشی کو دوام نہیں۔
اس دور کے لوگوں کی محبتیں نوافل کی طرح ہیں ادا ہو گٸیں تو ٹھیک ورنہ کون سی فرض تھی۔لباس پھٹا پرانا ہو تو کوٸی فرق نہیں پڑتا لیکن روح داغدار نہ ہونے پاۓ۔
الفاظ خوبصورت ہوں یا نہ ہوں لیکن الفاظ کے پیچھے چھپا ہوا احساس اور جذبہ اتنا خوبصورت  ہو جو دلوں کو چھو جاۓ۔الفاظ ہی تو ہیں جو حکومت بھی کرواتے ہیں اور غلامی بھی۔
رب کہتا ہے”کسی کو تکلیف  دے کر مجھ سے اپنی خوشی کی دعا مت کرنا لیکن اگر کسی کو ایک پل کی خوشی دیتےہو تو اپنی تکلیف کی فکر مت کرنا۔
کبھی بھی کامیابی کو اپنی دماغ اور ناکامی کو دل میں جگہ نہ دینا کیونکہ کامیابی دماغ میں اور ناکامی دل میں مایوسی پیدا کرتی ہے۔پانی جب تک رواں رہتا ہے صاف رہتا ہے اور جب رک جاتا ہے تو گدلا اور کیچڑ جیسا ہو جاتا ہے۔
کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں کہ جو اگر ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی منزل مل جاتی ہیں۔کچھ لوگ گھر کی طرح ہوتے ہیں وہ چاہے کتنا بھی دور کیوں نہ ہوں دل ان کی روح میں سمٹ جانے کو بے چین رہتا ہے۔
ہر عمل کے اندر اس کا انجام یوںچھپا ہوتاجیسے کسی بیچ میں کوٸی درخت۔جب دعا کرو تو دوسروں کو بھی یاد رکھو ہو سکتا ہے کسی کے نصیب کی بہت سی خوشیاں آپ کی حرف دعا کی منتظر ہوں۔

Post a Comment

0 Comments