Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

ہیرے موتیوں سے بھی قیمتی باتیں More precious than diamonds and pearls

ہیرے موتیوں سے بھی قیمتی باتیں More precious than diamonds and pearls
 یہ غصہ بھی بڑا منافق ہے کمزور کے سامنے دماغ میں ہوتا ہے او طاقتور کے سامنے دل میں۔مرد وہ ہوتا ہے جو اپنی محبت کسی دوسرے مرد کے لٸے نہ چھوڑے۔ہم اس معاشرے میں رہتے ہیں جہاں چھوٹوں کو بڑوں سے بدتمیزی اور بے دھڑک جواب دینے کو ہم کانفیڈنس کا نام دیتے ہیں۔
اگر آپ کا بلڈ پریشر غریب کے سامنے جلدی چڑھ جاتا ہے اور امیر کے سامنے نارمل تو آپ بلڈ پریشر کا نہیں منافقت کا علاج کرواٸیں۔یہ وہ معاشرہ ہے جہاں بہنوں کو اپنی محبت کا یقین دلانے کے لٸے اپنی جاٸیداد کا حصہ چھوڑنا پڑتا ہے۔
ابلیس کا رویہ یہ تھا کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ نہیں تھا اور ہمارا رویہ یہہے کہ ہم شرمندہ ہونے والے کو ایسا ذلیل کرتا ہے وہ ابلیس بن جاتا ہے۔اگر انسانوں پہ گزارنے والی کیفیت ان کے دل کے بجاۓ ماتھے پہ لکھی ہوتی تو تم جن سے حسد کرتے ہو ان پہ تمہیں رحم آتا۔
عبادت،محبت اور معافی سب پردے کی چیزیں ہیں کوشش کیجیے اس میں کوٸی تیسرا نہ ہو اور پھر زندگی تو وہ کہانی ہے کہ جس میں من چاہے کردار نہیں ملتے۔جو ادھورا رہ جاۓ وہ کبھی مکمل نہیں ہوتا خواہ وہ کہانی ہو خواب ہو زندگی ہو یا انسان ۔مرہم اتنی جلدی اثر نہیں کرتا جتنی جلدی انسان کی توجہ کرتی ہے۔
کوٸی آپ کو روکتا ہے ٹوکتا ہے انتظار کرتا ہے وقت مانگتا ہے حساب طلب کرتا ہےتو یقین جانیں آپ نصیب والے ہیں کیونکہ قسمت والوں کو ہی فکر کرنے والے ملتے ہیں۔پتہ ہے اخلاص کا بھی ایک نشہ ہوتا ہے جب کوٸی خلوص بانٹنے کا عادی ہو جاتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کون میرے خلوص کی قدر کررہا ہے اور کون ٹھکرا رہا ہے۔
دکھ ہر کسی کی زندگی میں ہوتے ہیں ۔کوٸی آگے بڑھ کر ڑھیروں خوشیاں سمیٹتا ہے اور کوٸی ایک دکھ کو لیکر ڈھیروں خوشیاں چھوڑ دیتا ہے آگے بڑھو ،نہیں بڑھ سکتے تو آگے بڑھنا سیکھو۔
بچپن میں سیکھایا جاتا تھا کہ کسی پر یقین نہیں کرنا لوگ بہلا پھسلا کر ساتھ لے جاتے ہیں اور ہاتھ پاوں توڑ کر بھیک منگواتے ہیں۔محبت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے ،لوگ بہلا پھسلا کر ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر ہاتھ پاوں توڑ کر اپنی محبت کی بھیگ منگواتے ہیں،اپنی ایک نظر کی بھیک۔
جس عورت کے پاس گفتگو کا اچھا سیلقہ ہو اسے خاموش رہنا چاہیے کیونکہ اس کی خوش اخلاقی عاشقوں کو جنم دیتی ہے۔اگر دنیا میں صرف سکون ہوتا تو لوگ اللہ کو بھول جاتے ۔سکون تو صرف ان لوگوں کے پاس ہے جو اللہ کیرضا کو اپنی رضا سمجھتے ہیں۔
وقت کی ایک عادت اچھی ہے جیسا بھی ہو گزر جاتا ہے۔آپ کسی کو زبردستی دو کاموں کے لٸے مجبور  نہیں کر سکتے ایک محبت دوسرا عبادت دونوں کا رشتہ دل سے جڑا ہوتا ہے۔
اللہ نے انسا کو جینے کا وقت دیا ہے اللہ کی دی ہوٸی چیز کی ناقدری کر کے دنیا میں قدر و منزلت حاصل نہیں کی جا سکتی۔باپ کی دولت پر گھمنڈ کرنے کا کیا مزہ مزہ تو تب ہے جب دولت اپنی ہو اور باپ فخر کرے۔
انسان کی شناخت مہنگے لباس سے نہیں اعلی اخلاق سے ہوتی ہے ورنہ دوکانوں پر مہنگے پہنے ہوۓ شو پیس پتلے بھی انسان کہلاتے ہیں۔دوسروں پر ترس کھاٸیں اور دوسروں کے ساتھ اتنا ہی کریں جتنا آپ اس دنیا میں جب لوگ لوٹاٸیں اور آخرت میں جب اللہ لوٹاۓ تو برداشت کر سکیں۔
اللہ کی رحمت کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ بندے کو اپنی عیب نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔خواہشات کو جنون نہ بناٸیں کیونکہ زندگی میں بہت کچھ ہمارے لٸے نہیں ہوتا۔ہم ایسے معاشرے میں ہے جہاں صرف سچ بولا جاتا ہے جبکسی کی دلازاری کرنی ہو۔
اندھے وہ لوگ ہیس جو خود کی غلطیوں سے انکار کریں اور دوسروں کی غلطیوں کا اعتراف کرتے دیکھاٸی دیں۔دھوکے کی بھی ایک خاصیت ہوتا ہے کہ دینے والا اکثر کوٸی خاص ہوتا ہے۔رشتوں میں کمزوری کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایک دوسرے کو غصے میں دی گٸی باتوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments