Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

دبیٸ اپڈیٹ Dubai update

دبیٸ اپڈیٹ Dubai update

دبیٸ اپڈیٹ Dubai update

دبیٸ اپڈیٹ Dubai update

 دبئی: پاکستان بزنس کونسل عرب امارات نے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے گلگت بلتستان وفد کے اعزاز میں شنگریلا ہوٹل دبئی میں عشائیہ دیا۔ اس تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے عرب امارات محمود افضال بھی خصوصی شریک تھے ان کے علاوہ پاکستانی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ڈائیریکٹر پاکستان بزنس کونسل مصطفی ' الطاف اور پریزیڈنٹ پاکستان بزنس کونسل احمد شیخانی نے گلگت بلتستان سے آنے والے وفد کو شاندار الفاظ میں خیرمقدم کیا اور پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان گورنمنٹ کی طرف سے جاری سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کی عرب امارات میں جاری تجارتی سرگرمیوں اور کاوشوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر برائے عرب امارت افضال محمود نے گلگت بلتستان حکومت کی خطے میں جاری تعمیر و ترقی اور عالمی فورمز پر گلگت بلتستان کی پروموشن کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان کی وجہ سے رونق بڑھ گئی ہے اور گلگت بلتستان کی تہذیب و ثقافت، گلگت بلتستان کے حسن و خوبصورتی، گلگت بلتستان میں موجود قدرتی وسائل، گلگت بلتستان میں موجود سیاحتی و تجارتی مواقع کو جس انداز پیش کیا گیا ہے وہ انتہائی متاثر کن اور لائق تحسین ہے۔ گلگت بلتستان کی گورنمنٹ جس انداز میں نمائندگی کر رہا ہے وہ پورے پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنی خوبصورتی اسے لفظوں میں ادا نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں گلگت بلتستان میں ہے۔ وہاں کے پھل وہاں کی فصلیں آرگینک اور لذت و غذائیت سے بھرپور ہے۔ انہون نے کامیاب پروگرامات کے انعقاد پر حکومت گلگت بلتستان کو مبارکبادی بھی دی۔ عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے پاکستان بزنس کونسل، پاکستان کے سفیر اور میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب کی کاوشوں سے نہ صرف پاکستان پویلین میں گلگت بلتستان گورنمنٹ کو جی بی میں موجود تجارتی و سیاحتی مواقع ڈسپلے کرنے کا موقع مل رہا بلکہ خطے کی پوروموشن بھی عالمی سطح پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے عشائیے میں شریک پاکستانی بزنس کمیونیٹی کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کم وقت میں درجنوں تاجروں کی شرکت کو باعث افتخار سمجھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خالدخورشید کی قیادت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کا عزم لے کر نکلی ہے اور انکی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کے بھرپور استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران کی ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو سیاحتی حب بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ دبئی ایکسپو میں گلگت بلتستان کو بھرپور نمائندگی ملنا وزیراعظم پاکستان کے اسی ویژن ہی کی تعبیر ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان بھی دبئی کا دورہ کریں گے اور انوسٹرز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ہماری گورنمنٹ گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کی ہر طرح کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سیاحت، ایگریکلچر، منرلز اینڈ مائنگ سمیت پاور سیکٹر میں انوسٹمنٹ کے بے تحاشا مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی عالمی منڈی ہے اور پاکستان کے تاجروں سے یہ امید رکھیں گے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیر زراعت گلگت بلتستان کو اعزازی شیلڈ سے نوازاگیا۔


Post a Comment

1 Comments