Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

ایک عادت جو آپ کو برباد کر رہی ہے A habit that is ruining you

ایک عادت جو آپ کو برباد کر رہی ہے A habit that is ruining you

لوگ کیا سوچیں گے
کبھی فرصت ملی تو بیٹھ کر سوچیں گے ۔لوگ اپنے زندگی میں بڑے بڑے کام اس وجہ سے نہیں کر پاتے کیونکی وہ سوچتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے۔یہ ایک ایسی عادت ہے جو آپ کو زندگی میں ہر طرف سے گھیر لیتی ہے اور آپ کو تبدیل ہونے نہیں دیتی۔
یہ ایک ایسی عادت ہے کہ جب تک انسان کو عقل آتی ہےتب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے اس لٸٕے یہ مت سوچو کہ لوگ کیا سوچیں گی بلکہ یہ سوچو کہ کل کو تمہارے بچے سوچیں گی۔کیا ہمارا باپ ساری زندگی نلا کا نلا ہی رہا،صرف یہی سوچتارہا کہ لوگ کیا سوچیں گے۔اسلٸے اس خیال کو دل سے نکالیں اور کچھ کر کے دکھا بہت سے لوگ زندگی میں عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں وہ سوچتے تو ہیں کہ کل سے محنت کرو ں گا۔
صبح جلدی اٹھوں گا ڈسپلین کے ساتھ کام کروں گا مگر وہ حقیقت میں ایسا نہیں کر پاتے۔اور اسی بات پر کسی نے بہت اچھی بات کہی تھی کہ عمل کرو کیونکہ چھوٹے سا چھوٹا عمل بہترین ارادے سے بہتر ہے۔
لیڈر بڑے بڑے خواب دیکھنے سے نہیں بلکہ عمل کرنے سے بنتے ہیں جو چیز کامیاب اور ناکام لوگوں میں فرق کرتی ہے وہ یہ ہے کہ بہترین لوگ وہ ہوتے ہیں جوبہترین عمل کر کے دکھاتے ہیں۔
اس لٸے زندگی میں اگر کچھ ہٹ کر کرنا چاہتے ہو و باتیں کم اور کام زیادہکر کے دیکھاو۔کچھ ایسا کر کے دیکھاو کہ وہ لوگ جو آج تمہیں تو کر کے بلاتے ہیں ایک دن تمہیں صاحب کہہ کر بلاٸیں۔جو آج تجھے تنکے کے برابر نہیں سمجھتے وہ کبھی تیرے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں۔
اگر کچھ کرنا ہے تو کچھ ایسا کر کے دیکھا کہ جو آج تیرے خوابوں کا مزاق اڑاتے ہیں ایک دن وہ تیرے سے ملنے کا خواب دیکھا کریں اور ایسا صرف ایک ہی صورت میں  جب تو کچھ بڑا کر کے دیکھاۓ گا جب تم محنت کرے گا۔مانا کہ مشکلیں انسان کو توڑ دیتی ہیں۔زندگی کی راہوں کو ایک نیاموڑ دیتی ہیں اور جو کرتا ہے جی جان سے محنت پوری مشکلیں ایک نہ ایک دن اسکا پیچھا چھوڑ ہی دیتی ہیں۔
یاد رکھو کام کرنے میں تو منمانی کر سکتے ہو لیکن جب پھل ملے گا تب منمانی نہیں کر سکتے کیونکہ تمہیں وہی ملے گا جو تم کرو گے۔کتابیں تو بہت سے لوگ خریدتے ہیں مگر انہیں سب لوگ پڑھ نہیں پاتے۔آگےتو ہر کوٸی بڑھنا چاہتے ہیں مگر درد اور برا وت کوٸی نہیں دیکھنا چاہتا۔ہر کوٸی خوش تو رہنا چاہتا ہے مگر ہر کوٸی خود کو بدلنا نہیں چاہتا۔یاد رکھیں ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے جب تک آپ اسکی قیمت نہیں جکاٸیں گے آپ کچھ بھی حاصل نہیں کر پاٸیں گے۔

Post a Comment

0 Comments