Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

جب انسان بدلتا ہےWhen man changes

جب انسان بدلتا ہےWhen man changes

جب انسان بدلتا ہے اسکی سوچ بدلتی ہے۔یہ بارہ سال والے جب پندرہ کی ہونگےاور پندرہ والےبیس کی ہونگے اور بیس والے کالج یونیوسٹیوں میں  نکلیں گے۔کالج یونیوسٹی والے جب شہروں میں نکلیں گے ار شہر والے جب امریکہ اور دوسرے ملکوں میں جاٸیں گے مختلف انسانوں سے ملیں گے،مختلف باتوں سے ملیں گے،مختلف معیاروں سے ملیں گے۔عزت کے مختلف معیاروں سے ملیں گے،کامیابیکےمختلف معیاروں سے ملیں گے،خوشی کےمختلف معیاروں سے ملیں گے،شکست کے مختلف معیاروں سے ملیں گے۔مختلف ترقیوں سے ملیں گے مختلف تعبیروں سے ملیں گے۔مختلف جادوگروں سے ملیں گے،،مختلف بہروپیوں سے ملیں گے،مختلف چوروں سے ملیں گے اور مختلف منفی چیزوں سے ملیں گے کیا ہوگا اسکی نفسیات پر ڈینٹ لگیں گے۔
اسکی ساٸکالوجی پر ڈینٹ لگے گا۔انسان کی اندر کی نفس کی کمال ہی یہی ہے کہ وہ متاثر ہوتا ہے اور قبول کرتا ہے۔اگر اللہ نے انسان کی فطرت میں قبولیت نہ رکھی ہوتی تو انسان جہاں پر ہے اسی سوچ میں ہی رہتا اور کبھی بدل نہیں سکتا تو فطرت تبدیل کیسے ہوگی مگر فطرت کی دوسری بھی ایک مسعلہ ہے کہ وہ فطرت غلط چیز سے متاثر ہو کر غلط چیز کو بھی قبول کر لیتا ہے۔
جب انسان مختلف مراحل سے گزرے گا مختلف لوگوں سے گزرے گا،مختلف حالات سے گزرے گا،،مختلف عمر کے مراحل سے گزرے گا،مختلف تکلیفوں سے گزرے گا اس تکلیف میں وقت رکے گا۔خاموشیاں آۓ گی مار پڑے گی،لوگوں کا پریشر آۓ گا،لوگوں کے گلے گھونٹنے والے ہاتھ آٸیں گے یہ سب کچھ انسان کی زندگی میں ہے کیوں ہے کیونکہ یہ اللہ کی امتحان ہے۔اور اس امتحان میں انسان منزل تک تو پہچ جاتا ہے مگر انسان نہیں رہتا کچھ دس فیصد انسان نہیں رہتاکچھ بیس فیصد نہیں رہتا تو کچھ آدھا انسان رہ جاتا ہے۔
انسان کی رویہ بدل جاتا ہے۔امریکہ کا ویزا لگ گیا رویہ ہی بدل گیا جی یا تھوڑے پیسے آ گٸے بڑے آدی بن گیا صاحب۔کچھ لگوں کو تو محبت میں دکھ لگ گٸی ایسا دکھ لگ گیا بوتل ہی اٹھا لیا۔ایسا غم لگ گیا کہ سگریٹ اٹھا لیا ۔کچھ لوگوں کو دیکھیں وہ ہنس رہا ہے ہر وقت مطلب انسان کی زندگیاں مسقرہ بن گٸی ہے مگر اسکا معیار یہ بھینہیں ہے کہ ہر وقت منہ بنا رہے جیساکہ کوٸی سو ہاتھی رکھ دیے سر پہ۔انسان کی شخصیت میں اتنا کچا پن اس لیے آجاتا ہے کہ اس کی ہر چیزوں پر زنگ لگ جاتا ہے ۔کسی اور کی تعریف ہر رہی ہوگی رنگ کالا ہو جاۓ گا۔کسی کو کپ مل رہا ہوگا خوشی نہیں ہوتی کیوں کیونکہ ہمارا جیون اور جینے کے طریقے اور  اللہ پر بھروسے کچا ہو گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments