Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

مستقبل کی پریشانیوں سے ابھی چھٹکارا پائیں Get rid of future worries now

مستقبل کی پریشانیوں سے ابھی چھٹکارا پائیں Get rid of future worries now

پریشان ہونے سے آپ کے آنے والے کل کی مشکلات میں تو کوئی کمی نہیں آۓ گی لیکن آپ کا آج کا سکون ضرور برباد ہو جاۓ گا۔اگر ایک مسعلے کا حل موجود تو پھو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے اور اگر ایک مسلۓ کا کوئی حل ہی نہیں تو پھر پریشان ہو کر آپ کیا حاصل کر لیں گے۔
بہت ساری چیزیں جن کے ہمیں خدشات ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہم فکرمند ہوتے رہتے ہیں اگر یہ ہو گیا تو کیا ہوگا اگر وہ ہو گیا تو کیا ہو گا وہ چیزیں کبھی ہوتی ہی نہیں۔پریشان ہونے سے اقر ہوتے رہنے سے صرف وقت ہی ضائع ہوتا ہے اچھے اور برے واقعات زندگی میں ہوتے ہی رہتے ہیں۔
ہر چیز کو آپ کنٹرول نہیں کر سکتے۔برے وقت کو آنے سے آپ روک نہیں سکتے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ لے ساتھ صرف اچھا ہی ہو۔
بالکل ایسے ہی آج اگر برا وقت ہے تو کل اچھا بھی آئے گا یہ وقت ہی تو ہے یہ رک تھوڑی جاۓ گا۔زندگی کا ہر ایکسپرینس چاہے وہ اچھا ہو یا برا اس میں ایک سبق ہوتا ہے ضرورت بس اسے تلاش کرنے کی ہوتی ہے۔
ماضی کے واقعات پر آپ جتنا بھی افسوس کر لے پچھتاوا آپ کے ماضی کو نہیں بدل سکتا۔مستقبل کے بارے میں جتنا بھی سوچ لو پریشان ہو لو آپکی پریشانی آپ کے مستقبل کو نہیں بدل سکتیکیونکہ آپکا مستقبل آپ کے پریشان ہونے سے نہیں آپ کے کچھ کرنے سے بدلے گا۔
آپ کبھی بھی خوش نہیں رہ سکیں گے اگر آپ ہر وقت یہی فکر کرتے رہیں کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ انکا پرابلم ہے آپ کا نہیں۔
کام آپ کو اتنا نہیں تھکاتا جتنا فکر اور پریشانی آپ لو تھا دیتی ہے۔اور اھر آپ کام بھی کر رہے ہیں اور آپ پریشان بھی ہیں تو آپ دوگنا تھک جائیں گے۔اگر آپکی ننانوے پرابلم ہے تو ان میں سے چھیاسی کم از کم آپ کی خود ساختہ ہوتی ہیں۔جن کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی جو آپ نے بس سوچ سوچ کر بنائی ہوتی ہیں۔
جن کے بارے میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ایسی چیز کے بارے میں سوچ سوچ کر کیوں پریشان ہوتے رہیں جو شاید کبھی ہوں ہی نہ لیکن فرض کرو اگر وہ ہو بھی جاۓ تو کیا آپ کے پریشان ہونے میں ہوتے رہنے نے اسے روک لیا۔
جب میں زندگی میں مڑ کر پیچھے دیکھتا ہوں ان چیزوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن ے بارے میں پریشان رہا تو مجھے اس بوڑھے آدمی کی بات یاد آتی ہے جس نے بستر مرگ پر کہا تھا کہ میں زندگی میں بے شمار چیزوں کے بارے میں پریشان رہا  لیکن ان میں سے بہت کبھی ہوئی ہی نہیں۔
کسی گاوں میں ایک سمجھدار بڑی فیملی رہتی تھی وہ لوگ مشورہ کر رہے تھے کہ کھیت میں فصل کونسی اگائیں ۔تو طے یہ ہوا کہ اس دفعہ گنے کی فصل کاشت کرتے ہیں وہ فصل بڑی شاندار ہوگی بڑا منافع ہوگا۔
جب یہ طے ہو گیا تو فیملی کے ایک بڑے نے خدشہ ظاہر کیا جہاں ہمارے کھیت ختم پوتے ہیں وہاں سے دوسرا گاؤں شروع ہوتا ہے۔ان کے بچے بڑے ہی شرارتی ہیں اگر ہم گبے کی فصل لگائی تو وہ ہمارے گنے توڑ توڑ کر لے جایا کریں گے فصل کو نقصان پہنچائیں گے۔سنمب نے انکی بات سے اتفاق کیا کہ ہاں کہہ تو یہ ٹھیک رہا ہے ایسا ہو بھی سکتا ہے تو پھر اب کیا کریں۔
وہاں پر کچھ نوجوان لڑکے بھی تھے وہ غصے میں آ  گئے اور انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو تو ہم ابھی سبق سیکھا کر آتے ہیں ۔اب سب اکھٹے ہو کر اس گاوں کی طرف چل پڑے ایک گروانڈ میں بچے کھیل رہے تھے  انہوں نے انکی پٹائی کرنا شروع کر دی اور ساتھ ساتھ کہہ رہے تھے  اور ہمارے گنے توڑو اور ہمارے گنے توڑو۔
لوگ اکھٹے ہو گئے پوچھا  کیا ہوا کیوں مار رہے ہو بچوں کو تو جوان لڑکوں نے جواب دیا کہ ہم نے گنے لگاۓ ہیں اور انہوں نے توڑے ہیں اس لئے ہم ان کو مار رہے ہیں۔تو ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے ایک واقعہ جو پتا نہیں ہماری زندگی میں ہونا بھی ہے کہ نہیں لیکن  ہم اس کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہوتے رہتے ہیں کہ اگر ایسا ہو گیا تو ہم کیا کریں گے۔تو جن مسائل کا حل آپ کے پاس موجود ہے انکا حل کریں اور جن مسائل کو آپ حل نہیں کر سکتے۔جبن کے بارے میں آپ بے نس ہیں انکا فیصلہ وقت پر چھوڑ دیں ان کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان مت ہوتے رہیں۔
مستقبل کی پریشانیوں سے ابھی چھٹکارا پائیں Get rid of future worries now


Post a Comment

1 Comments