Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیاب لوگوں کی انمول باتیں جو آپ کی زندگی کا رخ بدل سکتی ہیں Invaluable things from successful people that can change the course of your life

کامیاب لوگوں کی انمول باتیں جو آپ کی زندگی کا رخ بدل سکتی ہیں Invaluable things from successful people that can change the course of your life

بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں سے اپسے اپنے پلین ہی ڈسکس کرتے رہتے ہیں میں یہ کروں گا میں وہ کروں گا ایسے لوگوں کو کوئی پسند نہیں کرتا۔

اس لئے اپنے آپ کو اس سورج کی طرح بناؤ جو رات بھر خاموشی سے نکلنے کیبتیاری کرتا ہے اور جب نکلتا ہے تو سب ک آنکھیں کھول دیتا ہے۔اگر تم زندگی میں کچھ ایسا حاصل کرنا چاہتے ہو جو تم نے آج تک احاصل نہیں کیابتو پھر تمہیں کچھ ایسا کرنا پڑے گا جو آج تک تم نے نہیں کیا۔

اگر آپ اپنی زندگی گزارنے کا انداز نہیں بدلیں گے تو آپکی زندگی کبھی نہیں بدلے گی۔لوگ اپنی زندگی تو بدلنا چاہتے ہیں لیکن اپنے آپ کو بدلنے پر راضی نہیں ہوتے۔زندگی میں کامیابی بھی چاہتے ہیں اور اپنے دائرے سے باہر نکلنا بھی نہیں چاہتے دوستو ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے کامیابی کی بھی ایک قیمت ہے اور وہ قیمت ادا کئے بغیر کامیابی نہیں ملتی۔

دو چیزیں تمہارے کردار کو صحیح معنوں میں بیان کرتی ہیں تمہارا اس وقت صبر کرنا جب تمہارے پاس کچھ بھی نہ ہو۔اور تمہارا لوگوں کے ساتھ اس وقت کا رویہ جب تمہارے پاس سب کچھ ہو۔طاقت اور اختیار ملنے پر لوگ بدلتے نہیں بلکہ انکی اصلیت ظاہر ہو جاتی ہے۔طاقت ہوتے ہوۓ طاقت کا استعمال نا کرنا بدلہ لینے کی طاقت ہے لے سکتے ہو کوئی نہیں روک سکتا لیکن پھر بھی معاف کر دینا یہ ہے کردار کی مضبوطی۔

جواب دیا جا سکتا ہے لیکن چپ رہنا یہ ہے کردار کی مضبوطی۔اور اگر مصینت آجاۓ سب کچھ چھین جاۓ پھر بھی صبر کرنا خدا پر یقین رکھنا اس پر راضی رہنا واویلا نہ کرنا یہ ہے کردار کی مضبوطی۔سب کچھ چھین جانے پر بھی اگر خدا پر تمہرا یقین قائم رہتا ہے تم خدا کے فیصلوں پر راضی رہتے ہو تو یہ تمہارے کردار کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر آپ زندگی میں واقعی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں ایک خوش اور مطمعن زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں اور اپنی خوشی کو اس مقصد کے پورا ہونے کے ساتھ جوڑیں،اپنی خوشی کو لوگوں اور چیزوں کے ساتھ وابستہ کریں گے تو ہمیشہ دکھی ہی رہیں گے۔

میں وہ نہیں ہوں جو حالات نے مجھے بنا دیا بلکہ میں وہ ہوں جو بننا میں نے خود چاہا۔اپنے آپ کو حالات کے رحم وکرم پر کبھی بھی نہ چھوڑیں نہ ہی اپنے آپ کو ملوث کرتے رہیں یہ نات کہہ کر کہ مجھے حالات اچھے نہیں ملے۔حالات بھلے آپ کے اختیار میں نہ ہوں ان حالات میں جو آپ نے ری ایکٹ کرنا ہے وہ آپ کے ہی اختیار میں ہے۔

اپنے زندگی کو بدلنے کا اختیار ہمیشہ آپ کے ہی ہاتھ میں ہوتا ہے۔اس لئے وقت حالات اور لوگوں کو کبھی الزام نہ دیں۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ پانی میں گرنے سے کوئی نہیں ڈوبتا ڈوبتا وہی ہے جس کو تیرنا نہیں آتا جو جان بچانے کی کوشش نہیں کرتا۔

چھوٹے زہن والے لوگ ہمیشہ لوگوں کو ہی ڈسکس کرتے رہتے ہیں وہ ایسا ہے وہ ویسا ہے اس نے یہ کیا اس نے وہ کیا۔اور ایوریج لوگ ایونٹس کو ڈسکس کرتے  ہیں دنیا میں ہونے والے مختلف واقعات کو ڈسکس کرتے ہیں۔اور اچھے لوگ ، بڑے لوگ ، اچھے زہن والے لوگ ہمیشہ ایونٹس کے پیچھے موجود نظریات کو ڈسکس کرتے ہیں۔

اب آپ اور میں سوچیں کہ ہم کس کٹگہری میں ہیں۔ہم دن رات کیا کرتے رہتے ہیں ہم تو بس لوگوں کو ہی ڈسکس کرتے رہتے ہیں۔میرا بوس اچھا نہیں ہے،میرا ملازم اچھا نہیں ہے۔رشتےداروں نے یہ کیا محلے داروں نے یہ کیا اس سے آگے تو ہماری سوچ جاتی ہی نہیں۔

Post a Comment

0 Comments