Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

اگر کسی کی یاد شدت اختیار کر جاۓ اور اسے بھلا نہ پاٶ تو کیا کریں؟What to do if someone's memory becomes intense and they can't forget it?

اگر کسی کی یاد شدت اختیار کر جاۓ اور اسے بھلا نہ پاٶ تو کیا کریں؟What to do if someone's memory becomes intense and they can't forget it?

عورت مرد سے ضرور ڈر جاتی ہے مگرعورت کی ایک چیز مرد کی بنیادیں ہلا دیتی ہے وہ ہے عورت کی خاموشی اور صبر ۔بیشک وہ عورت ہی ہے جو ایک لفظ قبول ہے کے بعد اپنے آپ کو ایک انجان مرد کے حوالے کر دیتی ہے۔
کس قدر اذیت ہوتی ہے اس وقت جب آپ اپنی عزت نفس کو مار کر کسی سے بات کرنے کی بھیگ مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ہر انسان کے اندر دو بھیڑیے ہوتے ہیں ایک اچھاٸی کا اور دوسرا براٸی کا،غالب وہی رہتا ہےجسے ہم کھلاتے پلاتے ہیں۔مرد عورت کو قریب لانے کے لٸے بہت جتن کرتا ہے لیکن جب عورت اسے اپنا سمجھ لیتی ہےتو وہ عورت سےدوری کیوں اختیار کر لیتا ہے۔کیا مرد صرف عورت کو جاننے کے لٸےاس کے قریب آتا ہے۔
زندگی میں اگر کبھی آپ ناامید ہو جاۓ تو فقط ایک پر امید بندے کو تلاش کریں اور اسکےساتھ دس منٹ گزار لیں آپ زندگی کی جنگ دوبارہ لڑنے کیلیے تیار ہو جاٸیں گے۔
جب انسان کا یقین اس بات پر کامل ہوجاتا ہے کہ اللہ بہترین عطا کرنے والا ہےتو اس کے دل سے تمام  خدشات مٹ جاتے ہیں اور وہاں صرف سکون رہ جاتا ہے۔
کبھی بھی کسینکو مکمل اور آسانی سے میسرآنےوالا مت بنو لوگ وقتی ضرورت کو محبتوں کا نام دے کر آپ کو سواۓ تکلیف کے اور کچھ نہیں دیں گے وہ بس آپ کا استعمال کریں گے۔
جب لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ہم ناکام ہو جاتے ہیں اور غم کی کیفیت ہمیں چورچور کر دیتی ہے،تب یہ بے چین نگاہ رب کو ڈھونڈنے لگتی ہےکیونکہ دل جانتا ہے کہ مرہم  اسی سے ملے گی تب ہم بے بس ہوتے ہیں۔
عورت کی عزت سر پر ڈوپٹہ حجاب ،نقاب اور چادر ہے اور میں نے کٸی مردوں کو احتراما ایسی عورتوں کو راستہ دیتے اور نظریں جھکاتے دیکھا ہے۔
لڑکیاں والدین کے واسطے دینے پر محبت سے دستبردار ہو کر،گھر تو بسا ہی لیتی ہیں۔مگر جب کوٸی ان سے پوچھے کہکیا تم خوش ہو؟تو ایسی تلخ مسکراہٹ ہونٹوں پہ ابھرتی ہے کہ پورے سوال کا جواب ویران آنکھیں اور ذخمی مسکراہٹ دے دیتی ہے۔
مرد بھی کیا عجیب شے ہے بیوی میں طواٸف جیسی اداٸیں اور طواٸف میں بیوی جیسی وفاداری تلاش کرتا ہے۔کچھ تعلقات ہمیں ختم کرنا ہی پڑتے ہیں کیونکہ انکی وجہ سے ہماری وابستگی صرف لفظ تعلق کی حد تک ہوتی ہے اس میں احساس کا عنصر نہیں ہوتا۔ایسے تعلقات گھسیٹ سکیں تو بس جو تعلق آپ کو دکھ دے ،تکلیف دے ، آپ کی دل آزاری کرے اس کو ختم کرنا ہی آپ کے لٸے بہتر ہے۔
اگر کسیکی یاد شدت اختیارکرے اورتم اسے بھلا نہ پاٶ تو یہ تمہارا کمال نہیں کمال اسکا ہے کیونکہ اس کے پیار اور خلوص میں کوٸی ملاوٹ نہیں۔
ہر رشتہکہیں نہ کہیں  مان توڑ دیتا ہے اور ہر تعلق کبھی نہ کبھی بھرم کھو دیتا ہے یہ صرف اللہ کریم کی ذات ہےجس کا آسرا صدا قاٸم رہتا ہے۔
لوگ اپنی بوریت دور کرنے کیلیے آپکو عزیز رکھیں تواسے محبت سمجھنے کیغلطی نہ کیجیے۔

Post a Comment

0 Comments