Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا کا امیر ترین لڑکا جو اصلی دولت کی پہچان رکھتا تھا The most hopeful boy in the world who knew the real wealth

دنیا کا امیر ترین لڑکا جو اصلی دولت کی پہچان رکھتا تھا The most hopeful boy in the world who knew the real wealth

ایک کامیاب بزنس مین جس کے پاس زندگی کی ہر آساٸش موجود تھی،جو اس نے اپنی دن رات کی محنت سے حاصل کی تھی ۔وہ اپنے بچوں کو یہ احساس دلانا چاہتا تھا کہ وہ جانیں کہ وہ کتنے بلسٹ ہیں۔ان کے پاس جو نعمتیں ہیں،جو آسایشیں ہیں وہ ہر کسی کے پاس نہیں ہوتیں۔لوگ ان سہولتوں کو ترستے ہوۓ اپنی ساری زندگی گزارتے ہیں۔

اسکا ایک آٹھ سال کا بیٹا تھا ایک دن وہ اپنے بیٹے کو لے کر شہر سے باہر نکل آیا اور ایک گاٶں کا رخ کیا ۔تاکہ وہ اپنے بیٹے کو دیکھا سکے کہ گاٶں کے لوگ کتنی غربت میں زندگی گزارتے ہیں۔اس گاٶں میں ان کے ایک غریب رشتہ دار رہتےتھے ۔وہ باپ بیٹا ان کے گھر رہنے لگے۔انہوں نے کٸی دن ان کے گھر گزارے۔

گاٶں سے واپسی پر جب وہ گھر پہنچے تو باپ نے بیٹے سے پوچھا کہ اس کو یہ ٹور کیسا لگا۔ کیا گاٶں کے سگر اسے پسند آیا۔بیٹے نے جواب دیا ہاں مجھے بہت مزہ آیا۔میں نے بہت لطف اٹھایا،بہت ہی زبردست سیر تھا۔باپ نے پھر پوچھا بیٹا تم نے ٹوٹس کیا کہ غریب لوگ کس طرح اپنی زندگی گزارتے ہیں؟بیٹے نے جواب دیا کہ ہاں گاٶں میں رہ کر واقعی مجھے احساس ہوا کہ غریب لوگوں کی زندگی عام لوگوں سے کتنی مختلف ہوتی ہے۔باپ نے پوچھو بیٹا مجھے تھوڑا ڈیٹیل میں بتاٶ کہ تم نے کیا کیادیکھا اور محسوس کیا ،جان لیا۔بیٹے نے جواب دیا۔

ہمارے پاس صرف ایک کتا ہے جبکہ گاٶں میں ان کے پاس چار کتے تھے۔ہمارے لان میں نہانے کے کٸے چھوٹا سا پول ہے جبکہ ان کے پاس ایک بہت بڑا دریا ہے،جس میں وہ مزے سے آزادی سے نہاتے ہیں۔

ہم نے اپنے چھتوں کے ساتھ بہت مہنگے فانوس لگاۓ ہوۓ ہیں لیکن جب وہ رات کو سونے کے لٸے لیٹتے ہیں تو ان کے پاس خوبصورت چاند تاروں سے بھرا کھلا آسمان ہوتا ہے۔جو ان فانوسوں سے کہیں زیادہ خوبصورت ہوتا ہے۔ہماراگھر تھوڑی سی زمین پر ہے جبکہ ان کے پاس بہت لمبے چوڑے بہت زیادہ کھیت ہیں۔ہمیں اپنے لٸے سبزیاں بازار اے حریدنا پڑتی ہیں جبکہ وہ اپنے لٸےتازہ اور فریش سبزیاں خود اگاتے ہیں۔

ہمیں اپنی خفاظت کے لٸے اپنٕی دیواروں پر اونچی اونچی باڑ لگانا پڑتی ہے۔جبکہ وہ آرام سے کھلے گھروں میں رہتے ہیں کیونکہ ان کے دوست ان کے حفاظت کرتے ہیں۔بابا میں آپ کا شکریا ادا کرتاہوں کہ آپ نے مجھے احساس دلایا کہ ہم کتنے غریب ہیں۔ اسکا باپ اپنے بیٹے کی یہ باتیں سن کر دنگ رہ گیا کیونکہ بیٹے نے اسے لا جواب کر دیا تھا۔

زندگی میں خوش ار خوشحال آپ صرف مہنگی چیزیں خرید کر نہیں ہو سکتے۔پیار،دوستی،آزادی وہ چیزیں ہیں جو دولت سے زیادہ قیمتی ہوتی ہیں۔اگر آپ کے پاس کوٸی ایسا اپنا ہے جس کے ساتھ آپ اپنی خوشیوں اور دکھ بانٹ سکتے ہیں۔تو یہ بہت بڑا گھر یا مہنگی کار ہونے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔اگر آپ آزاد ہیں اور اپنٕی زندگی اپنی مرضی سے گزار سکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنے آپ کو خواہشات کے ڈور سے نہیں بانھا ہوا۔

اگر آپکی خوشیاں باقی چیزوں سے نہیں جڑی ہوٸیں تو یہ پوری دنیا آپ کے لٸے ہے تو آپ دنیا کے امیر ترین انسان ہیں۔

Post a Comment

0 Comments