Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

عزت کی بھیک نہ مانگو خود کی قدر بڑھاو Don't beg for honor, increase your self-esteem

عزت کی بھیک نہ مانگو خود کی قدر بڑھاو Don't beg for honor, increase your self-esteem

کسی کی درد کو ہوا میں اڑا ریتے ہیں۔ذرا سی بات کو تماشا بنا دیتے ہیں۔زخم دکھاٸیں کسی کو تو مرہم کی بجاۓ دنیا والے وہاں پر نمک لگا دیتے ہیں۔

یہ دنیا صرف چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہے یہاں پر لوگ اتنے مطلبی ہیں کہ آپ کتنی بھی اچھی بات کرلیں لوگ مطلب اپنی مرضی کا ہی نکالتے ہیں۔کوٸی آپکی عزت نہ کرے تو اس کی مرضی ہے اسے مجبو کرنا اسے ٹوکنا آپ کے ہاتھ میں نہیں۔لیکن کوٸی آپکی بےعزتی کرے اور کرتا ہی جاۓ تو اسے روکنا آپ کے ہی ہاتھ میں ہے آپ ہی کا کام ہے۔

آپ نے ضرور سنا ہوگا کہ جن تاروں میں کرنٹ نہیں ہوگا لوگ ان پر اپنے کپڑے سکھانا شروع کر دیتے ہیں۔جو سانپ پھنکارنا بھول جاۓ بچے بھی اس کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔اس لیے اپنی قدر کروانی ہے تو خود اپنی قدر کرو۔آپکا اپنی نظروں میں خود کو نظرانداز کرنادوسروں کو یہ بولنے کا موقع دیتے ہے کہ آپ کسی کے لاٸق نہیں۔

عزت کی بھیک نہ مانگو خود کی قدر بڑھاو Don't beg for honor, increase your self-esteem

لوگ تمہاری عزت تب ہی کرو گے جب تم خود کو کسی کے قابل سمجھو گے خود کو اہمیت دو گے۔جھک کس سلام کرنے میں کوٸی حرج نہیں مگر سر اتنا بھی مت جھکاو کہ دستار گر پڑے ۔خود کو اپنی نظروں میں گرانا چھوڑ دو جو تمہیں نہ سمجھے اسے سمجھانا چھوڑ دو۔

بعض لوگ یہ سوچ کر چپ رہتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے لوگ تمہارے بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ ان کا مسعلہ ہے تمہاری نہیں تم اس بارے میں سوچ سوچ کر اپنا وقت ضاٸع مت کرو۔دوسروں کی خوشی کا خیال ضرور رکھو لیکن ہرکس کو خوش کرنے کی کوشش کرو گے تو کبھی خوش نہیں رہ پاٶ گےنہ خوش رکھ پاو گے۔بعض دفعہ ہم دوسروں کی خوشی میں خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ہماری زندگی سے کھیل کر چلے جاتے ہیں  ہماری اچھاٸی کو ہماری کمزوری ہمارا مذاق بنا لیتے ہیں۔

ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا جو لوگ زندگی میں خود سے زیادہ دوسروں کی فکر میں رہتے ہیں اکثر انکی فکر کرنے والا کوٸی نہیں ہوتا کیونکہ ضرورت سے زیادہ وقت اور عزت دینے سے لوگ آپ و گرا ہوا سمجھ لیتے ہیں۔ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا کہ دنیا صرف ان کے حالات پوچھتی ہیں جن کے جن کے حالات ٹھیک ہوں۔

چہرے پر مسکراہٹ سجا کر رکھو غموں کو سینے میں دبا کر رکھو کسی کو روکنے کے لیے کبھی اسکی منت نہ کرو زندگی کو ہمیشہ اپنی حساب سے جیو۔ غلط بات کوٸی کرے تو کبھی نہ سہو بر جو لگے وہ اگلے کے منہ پر کہو۔رشتوں کو سنبھالنے کے لیے اگر جھکنا پڑے تو جھک جایٸں لیکن اگر باربار آپکو ہی جھکنا پڑے تو رک جایٸں۔کیونکہ اگر بات نہ کی جاۓ تو دل میں پڑے پڑے زہر بن جاتی ہے اور انسان کو اندر ہی اندر مار دیتی ہیں۔زندگی میں یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ جو دو گے وہی لوٹ کر آپ کے پاس آۓ گا۔

Post a Comment

0 Comments