Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیابی کے اصول اور خوشگوار زندگی گزارنے کے طریقے Principles of success and ways to live a happy life

کامیابی کے اصول اور خوشگوار زندگی گزارنے کے طریقے Principles of success and ways to live a happy life

 دنیا میں کم لوگ کامیاب اور زیادہ لوگ ناکامی کا شکار ہیں جسکی وجوہات یہ ہیں۔

اس بات سے سب اتفاق کرتے ہیں  کہ کامیابی کا کنکشن کام سے ہے اور ناکامی کا تعلق نا سے تو اسی بات سے ہی ظاہر ہے جنہوں نے کام کیا یا کر رہے ہیں کامیاب ہے اور جو لوگ نا کرتے رہتے ہے ہمیشہ ن میں نقطہ نکال رہے ہوتے ہیں وہ لوگ ناکام ہی کہلاٸیں گے۔اور کام کرنے کے بھی دو طریقے ہیں۔

ایک عقل سے سوچ سمجھ کے پلینگ کے ساتھ کام کرنا جس کو انگریزی میں سماٹ ورک کہا جاتا ہے۔

دوسرا محنت اور کام تو کرتے ہیں پر کوٸی پلینگ نہیں کرتا بس گدھے کی طرح تھکنے تک کام کیا پھر کھانا کھایا اسی سرکل میں زندگی ختم۔زندگی کے کس شعبے میں کامیاب ہونے کے لیے لازمی ہے انسان کچھ چیزوں پر عمل کریں تو کامیابی ضرور ملے گی جوکہ کامیابی کا اصول کہلاتا ہے درج ذیل ہیں

مثبت سوچ(Positive Thinking)

زندگی میں کسی بھی کام،کوٸی بھی کھیل میں،کسی بھی میدان میں کامیابی اس شخص کو ملے گی جو ہمیشہ مثبت سوچتا ہو بنا دیکھے باتوں پہ یقین نہیں کرتا ہو۔کیونکہ اگر ہم منفی سوچیں گے کسی بھی چیز کو اس میں آپ کو خامیوں کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آٸیں گے اگر مثبت سوچنے والے شخص سے کسی بھی فرد کے بارے میں پوچھیں گے تو ہمیشہ خوبیاں ہی کنیں گے۔مثبت سوچ سے مراد یہ ہے کہ اچھاٸی کو تایید یا اپریشیڈ کرنا براٸی سے پرہیز کرنا اس کا حکم اسلام میں بھی ہے اور  انسان کا ایمان بھی مظبوط ہوجاتا ہے جو لوگ مثبت سوچتا ہے تو کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہمیشہ مثبت سوچیں۔

 Full confidence پختہ یقین

پختہ یقین کا مطلب یہ ہے کہ بندے کو اللہ تعالی کے ذات پہ مکمل یقین ہو۔اللہ تعالی کے بعد خود پہ یقین ہو کہ ہاں میں یہ کام کر سکتا ہوں یا اس کام کے لیے میں اہل ہوں تب ہی آپ کو اس کام کو کرنے میں مزہ آۓ گا اور اس کام میں آپ کا دل لگ جاٸینگے جس سے آپ کو کامیاب ہونے سے کوٸی روک نہیں سکتا چونکہ جو ہم اپنے دل میں پلینگ بنا کے اپنی مرضی سے جو کام کرتے ہیں اس میں آٹھ گھنٹے کے بجاٸے اگر بارہ گھنٹے بھی کام کریں تو آپ تھک نہیں جاٸیں گے۔لیکن اگر جو کام آپ کر رہے ہیں وہ آپ کی پسند کا نہیں ہو تو اس میں دو گھنٹے بھی کام کرو تو انسان کا نفسیات ہے تھک جاتے ہیں کام دل سے کر نہیں پاتا جس سے آپ کو بھی نقصان وقت ضاٸع اور کام بھی نہیں ہونگے۔

  Smile مسکراہٹ

کسی بھی فیلڈ میں کامیابی کے لیے یا زندگی جینے کے لیے مسکراہٹ انتہاٸی اہم حصہ ہے کیونکہ مسکراہٹ جس آدمی میں نہ وہ ایسا ہے کہ اس کے بنک اکاٶنٹ میں بہت سارے پیسے ہیں لیکن نکالنے کے لیے کوٸی چیک بک یا اے ٹی ایم نہیں۔مسکراہٹ انسان کی روح کو اور انسانی دماغ کو چست رکھتا ہے جس سے آپ کو کوٸی ٹنشن پریشانی نہیں رہتا۔کہتے ہیں کسیانسان کے مسکراہٹ سے اس کے چاہنے والوں کو ہمیشہ سکون ملتی ہیں اور اس کے دشمنوں کو تکیف ہوتی ہیں تو ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کے چاہنے والوں کو سکون ملیں۔مسکراتے ہوۓ ہر انسان اچھا لگتا ہے اور منہ بناٸے ہوۓ انسان کے ساتھ رہنا،کام کرنا،کھیمنا کوٸی بھی پسند نہیں کرتا کیونک ایسے انسان یا شخص کے ساتھ دوسرے لوگ بھی بور ہوجاتے ہیں۔

 self confidence خود اعتمادی

اعتماد بھی کامیابی کے ایک جز ہے اور کامیابی کے ایک اہم کنجی ہے۔جب تک جس انسان میں خود اعتمادی پیدا نہ ہو کسی بھی کام میں کامیابی مشکل ہیں۔خود اعتمادی وہ حوصلہ ہے جو انسان کو کسی اور سے یا کسی چیز سے نہیں ملتا وہ انسان کے اپنے اندر موجود ایک خدا داد صفت ہے جو جس انسان کے اندر ہو وہ کسی بھی کام میں ہاتھ لگانے سے جیجکتا نہیں ہیں کیونکہ اس کو اپنے آپ پر اور اللہ کے ذات پر اور اس کام پر جو وہ کرنا چاہ رہے ہیں یا کر رہے ہیں پورا کا پورا بھروسہ اور اعتماد کے ساتھ کر رہے ہوتے ہیں۔جو کام خوداعتمادی اور یقین سے کرتا اللہ تعالی ہمیشہ کامیابی عطا کرتا ہے۔

Post a Comment

2 Comments