Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

Khamush Waterfall Gilgit Baltistan

Khamush Waterfall Gilgit Baltistan
Khamush Waterfall Gilgit Baltistan

عموماً انسان کو قدرتی چیزوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی نظارے انسان کو سکون دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔چند قدرتی نظارے جو میرے لیے باعث مسرت ہے ان میں بلند وبالا چوٹیاں، سرسبز،قدرتی جھیل اور قدرتی آبشاریں ہیں ۔آبشار میری سب سے پسندیدہ قدرتی نظارہ ہے۔پاکستان میں بیشتر آبشار پائے جاتے ہیں لیکن جس آبشار کا میں زکر کرنے جارہا ہوں وہ اتنا مشہور نہیں کیونکہ سیاح ابھی تک وہاں سہی سے نہیں پہنچے۔جس آبشار کا میں زکر کرنے جارہا ہوں اس آبشار کا نام ہے "خموش" آبشار ۔خموش بلتی زبان کا لفظ ہے۔خموش آبشار پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں موجود ہے۔ اس آبشار کے بارے میں سیاحوں کو اس لئے معلوم نہیں کیونکہ یہ کارگل بارڑر کے قریب ہے جس وجہ سے حکومت نے اس ایریہ میں جانے سے سیاحوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن ابھی دو سال قبل اس سے پابندی ہٹادی گئی ہے۔خموش آبشار اسکردو سے 2 گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔خموش آبشار کی بلندی بھی عام آبشاروں سے زیادہ ہے۔یہ آبشار دو چھوٹے پہاڑوں کے درمیان سے نیچے بہتا ہے۔اس آبشار کی ایک خاص بات یہ ہے کہ سڑک کے کنارے پر واقع ہے جس وجہ سے سیاحوں کو 
Khamush Waterfall Gilgit Baltistan

زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑتا۔
اس آبشار کی مقبولیت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ابھی چند دن پہلے ایکسپریس نیوز نے اس آبشار کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پیج کے پروفائل پہ رکھا ہوا تھا۔قدرت کے اس حسین نظارے کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد رخ کررہی ہے۔گلگت بلتستان ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں سال دو ہزار انیس ٢٠١٩ میں بیس ٢٠سے پچیس ٢٥ ہزار افراد نے خموش آبشار کا رخ کیا۔یہ آبشار قدرت کا حسین نظارہ ہے ۔میری رائے ہے کہ زندگی میں ایک بار اس آبشارکا رخ ضرور کریں۔اور قدرت کے اس حسین نظارے سے لطف اندوز ہوں۔


 

Post a Comment

6 Comments