Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

دبئی میں نامناسب لباس پہننے پر بھارتی اداکارہ عرفی جاوید گرفتار

دبئی میں نامناسب لباس پہننے پر بھارتی اداکارہ عرفی جاوید گرفتار
دبئی: (ویب ڈیسک) اماراتی پولیس نے بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات میں اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی۔
یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments