اگر آپ کسی کے ساتھ غلط کرتے ہیں تو آپ کی باری بھی ضرور آۓ گی۔جو دو گےوہی لوٹ کر آۓ گا چاہے عزت ہو یا دھوکہ۔قدر انسان کیاس کی زندگی میں ہی کریں مرنے کے بعد تو ہر ایک دوسرے کے کندھوں پر ہوگا۔
دنیا کی ہر چیز محدود ہے لیکن اللہ کی ہم سے محبت لامحدود ہے۔نازک مزاج لوگوں کو توڑنا بہت آسان ہے ان کے لیے لفظ بھی بہت بھاری ہوتے ہیں۔
اللہ پر گمان نہیں یقین رکھو اللہ بہتر لے کر بہترین سے نوازتا ہے۔حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ کون کتنا مخلص ہیں۔انسان کاکام ہے کوشش کرنا کامیابی تو اللہ دیتاہے۔
جب کسی پر سے اعتبار اٹھ جاۓ تو کوٸی زہر کھاۓ یا قسم فرق نہیں پڑتا۔محبت عمر اور خوبصورتی نہیں دیکھتی بس جب محبت ہو جاۓ تو دنیا خوبصورت لگنے لگتی ہے۔لوگ لاکھ رکاوٹیں بنا لیں اللہ راستہ بنا ہی دیتا ہے۔
المیہ یہ بھی ہےکہ جس کے لیے آپ رو رہے ہوتے ہیں وہ کسی اور کو خوش کرنے میں مصروف ہوتا ہے۔غیر ضروری رنقید وہ تلوار ہے جو بہترین تعلقات کا سر قلم کرتی ہے۔
ساری دنیا فتح کر لینے سے بہتر ہے ک ساری نمازیں وقت پر ادا کریں۔انسان اس خالی برتن کی طرح ہے جو اپنی محنت اور کوششوں سے بھرتا ہے۔
ساری پریشانیاں خاموشی میں بدل دیں شور کبھی مشکلات کو آسان نہیں کرتا۔جب تمہیں کوٸی باربار یاد آنے لگے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ تمہارے دل میں اس کے لیے محبت کے جذبات جنم لے رہے ہیں۔
سورج کے طلوع ہونے سے ایک باتسمجھ آتی ہے کہ اجالے بانٹنے سے کم نہیں ہوتے۔
0 Comments