Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

چار چیزیں جن کی وجہ سے انسان کا دماغ تباہ ہوتا ہے Four Things That Destroy the Human Brain

چار چیزیں جن کی وجہ سے انسان کا دماغ تباہ ہوتا ہے Four Things That Destroy the Human Brain

کوٸی بھی چیز اتنی مضبوط نہیں ہے جتنی خاموشی۔جہاں چیخ وپکار ہے،وہاں حقیقی علم نہیں ہےجو ایک دن میں امیر بننا چاہتا ہے اسے ایک سال میں ضرور پھانسی دی جاۓ گی۔جو شخص خطرات سے ڈرتا ہےوہ ان سے ہلاک نہیں ہوتا۔
جو کبھی کسی انسان پر بھروسہ نہیں کرتا وہ کبھی دھوکہ نہیں کھاۓ گا۔میں ان لوگوں سے محبت کرتا ہوں جو مصیبت میں مسکرا سکتے ہیں۔چھوٹے کمرے اور مکانات ذہن کو سیدھے راستے پر ڈالتے ہیں،بڑے کمرے اسے گمراہ کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
سیدھا چلنے والا انسان بہت کم گرتا ہےبراٸی کو سزا نہ دینا اس کو اختیار دینے کے مترادف ہے۔آپ کا دماغ آپکی سوچ سے بہتر ہے صرف اسے استعمال کرنا سیکھیں۔میں غریب نہیں ہوں غریب وہ ہیں جو بہت سی چیزوں کی خواہش رکھتے ہیں۔
آٸینے کی طرح بنیں اپنے اردگرد کی ہر چیز کو جذب کریں اور کسی چیز کے بارے میں دوسروں کو پتہ چلنے نہ دیں۔جس طرح لوہا جو استعمال نہیں کیا جاتا ہے،پانی ایک ہی جگہ پہ کھڑا ہونے سے اپنی پاکیزگی کھو دیتا ہےاسی طرح ذہن کا استعمال نہ ہونے سے ختم ہو جاتا ہے۔
اگر آزادی آپ کےلیے قیمتی ہےتو اسے کبھی ظاہر نہ کریں لوگ آپ کی آزادی آپ سے چھین لیں گے۔یہ کافی نہیں ہے کہ آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اس پر یقین کریں ۔آپ کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں۔چشمے تک کی رساٸی کے بارے میں سوچو نہ کہ پانی کے برتن تک۔
سیکھنا وہ واحد چیز ہے جس سے زہن کبھی نہیں تھکتا کبھی خوفزدہ نہیں ہوتا اور کبھی پچھتاوا نہیں کرتا۔جیساکہ ہر تقسیم شدہ بادشاہت گرتی ہے،اسی طرح ایک ہی وقت میں کٸی کام آپ کی ناکامی کا سبب بنتے ہے۔کبھی بھی کسی چیز سے محبت یا نفرت نہ کرو جب تک وہ آپ کو معلوم نہ ہو۔
غریب وہ شاگرد ہے جو اپنے استاد سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔سب سے بڑا دھوکہ جو انسان برداشت کرتا ہےوہ ان کی اپنے راۓ سے ہوتا ہے۔انگور اگر پرانے درخت پر زیادہ دیر رہیں گے ،تو اس درخت کی بربادی کے ساتھ وہ بھی گر جاٸیں گے۔
صبر ہمارے دکھ کے خلاف بلکل اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح کپڑے سردی کے خلاف کرتے ہیں۔کیونکہ اگر آپ سردی بڑھتے ہی اپنے کپڑوں کو بڑھاتے ہیں تو وہ سردی آپ کو تکلیف نہیں دے سکتی۔اسی طرح اگر آپ اپنے صبر میں اضافہ کرتے ہیں تو بڑے بڑے دکھ آپ کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔
ہر رکاوٹ کے سامنے اگر آپ سختی سے پیش آۓ تو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔اچھی طرح سے گزرا ہوا دن خوشی کی نیند لاتا ہے۔عام آدمی دیکھے بغیر دیکھتا ہےسنے بغیر سنتا ہے،احساس کے بغیر چھوتا ہے،بغیر چکھنے کے کھاتا ہے ،جسمانی آگاہی کے بغیر حرکت کرتا ہے،بدبو یا خوشبو سے آگاہی کے بغیر سانس لیتا ہے،اور بغیر سوچے سمجھے بات کرتا ہے۔
تھوڑا آرام کریں کیونکہ جب آپ اپنے کام پر واپس آٸیٸ گےتو آپ کا فیصلہ یقینی ہوگا۔کچھ اصلے سے اپنے کام کو دیکھیں اس سے آپ کا کام چھوٹا دکھاٸی دے گا۔جو اپنے اوپر غلبہ قاٸم نہیں کر سکتا اس کا دوسروں پر کوٸی تسلط نہیں ہوگا۔جہاں بھی خوش قسمتی داخل ہوتی ہے،حسد اس جگہ کا محاصرہ کرتاہے،اس پر حملہ کرتا ہے اس پر حملہ کرتا ہے اور جب یہ رخصت ہوتا ہے تو غم اور توبہ پچھے چھوڑ دیتا ہے۔
شروع میں کسی کچیز کی مزاحمت کرنا آخر میں کرنے سے زیادہ آسان ہے۔جس طرح خراب کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے،اسی مطالعے کے بغیر انسان کی یاداشت ختم ہو جاتی ہے۔جلدی عملدرآمد سے پہلے مستقل مزاجی سیکھیں۔کسی اچھے شخص کو برا بھلا کہنا واقعی ہی اچھا نہیں ہے۔
وہ چار چیزیں جس کی وجہ سے انسان کا دماغ تباہ ہوتا ہے۔نیند کی کمی ،بیماری میں کام کرنا ،مسلسل تیز آواز میں بات کرنا ،صبح کے وقت کچھ نہ کھانا،مسلسل مشاہدہ کرنا نوٹ کرنا اور غور کرنا مفید ہے۔
جب آپ اکیلے ہوتے ہیں تو آپ مکمل طور پر اپنے مالک ہوتے ہیں۔الزام تراشی کرنا بدتر ہے،اس چیز کے بارے میں جس کو آپ نہیں سمجھتے۔سیکھنا وہ واحد چیز ہے جو ہمیں کبھی مایوس نہیں کرتی۔

Post a Comment

0 Comments