Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

پیسے اور وقت کے درمیان سب سے بڑا فرق The biggest difference between money and time

پیسے اور وقت کے درمیان سب سے بڑا فرق The biggest difference between money and time

اگر آپ اپنے گلاس کو کناروں تک بھر دیں گے تو وہ چھلکنا شروع ہو جاۓ گا۔اگر آپ اپنے چاقو کو ہر وقت تیز کرتے رہیں گے تو وہ گس جاۓ گا کند ہو جاۓ گا۔پانی پودے کے لیے زندگی ہے لیکن ہر وقت کا پانی اسکی جڑوں کو کھوکھلا کردیتا ہے۔
 جو لوگ سونے کا انڈا دینے والی مرغی کے پیٹ سے ایک ہی وقت میں سارے انڈے نکالنا چاہتے  ہیں انہیں ایک انڈا بھی نہیں ملتا۔دریا کا پانی پتھروں کو اپنے تیزز بہاو کی وجہ سے نہیں کاٹتا بلکہ اپنا مستقل مزاجی اوا مسلسل بہاو کی وجہ سے کاٹ پاتا ہے۔
پودےہمیشہ خاموشی سے بڑے ہوتے ہیں ایک تناور درخت بنتے ہیں جبکہ کٹے ہوۓ درخت کی گرنے کی آواز دور تک سناٸی دیتے ہیں۔اس لیے آگے بڑھنا ہے بلندہونا ہے تو خاموشی محنت کرو شور مچاتے ہوۓ جاٶ گےتو کسی گھڑے میں ہی گرو گے۔
قدرت کسی کام میں جلدی نہیں کرتے اس لیے اسکا ہر کام مکمل ہو جاتاہے۔زندگی میں کامیابی کا راز مسلسل محنت اور مستقل مزاجی ہے۔اگر چاہتے ہو کہ کسی کی دل میں ہمیشہ رہو تو پھر اس سے تھوڑا دود دود رہو۔
اگر آپچاہتے ہو زیادہ دور تک جاٶں تو تھوڑا آرام آرام سے چلو کامیابی تیز چلنے سے نہیں بلکہ مستقل مزاجی مسلسل محنت اور ثابت قدمی سے ملتی ہے۔پختہ یقی اور ثابت قدمی کامیابی کی بنیاد ہیں۔اگر انسان اپنے ارادے میں پختہ نظر آۓ اور اس کے حصول کے لیے اپنی ساری تواناٸیاں لگا دے و اسے کامیابی ضرور ملتای ہے۔
اسکے راستے میں آنے والے ہر رکاوٹ خود بخود دور ہو جاتی ہے۔پیسے اور وقت کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہوتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ پتا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ باقی ہے لیکن یہ آپ کو کبھی پتا نہیں چل پاتا کہ آپ کے پاس وقت کتنا رہ گیا ہے۔
اس دنیا کا یہ کڑوا سچ ہے کہ اس دنیا میں جو لوگ اپنے وقت کا سب سے برا استعمال کرتے ہیں وہی اسکی کمی کا رونا روتے ہیں وہ وقت پر اپنہ پسینہ نہیں بہاتے لیکن بعد میں سار زندگی آنسو بہاتے رہتے ہیں۔پتھر تو لوگ سبھی کے راستوں میں پھینکتے ہیں کچھ لوگ انہیں راستے کا پتھر سمجھ لیتے ہیں اور کچھ لوگ انہی پتھروں سے راستہ بنا لیتے ہیں۔
آپکی زندگی میں آنے والی مشکلیں اہم نہیں ہوتی اہم آپکا وہ رویہ ہوتا ہے جو آپ جو آپ ان مشکلوں کو فیس کرتے ہوۓ اختیار کرتے ہو۔آپکا رویہ ہی طے کرے گا کہ یہ آگ آپ کے گھروں کو روشن کرے گی یا جلا دے گی۔

Post a Comment

0 Comments