Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

دو چیزیں ہمیشہ خاموشی سے کرو کامیاب ہو جاٶ گے Always do two things quietly and you will succeed

دو چیزیں ہمیشہ خاموشی سے کرو کامیاب ہو جاٶ گے Always do two things quietly and you will succeed

اچھاٸی اور براٸی ہر شخص میں ہے یہ آپ کی سوچ ہے پہلے کیا دیکھتے ہو۔کوشش کریں زندگی میں کبھی کسی سے کوٸی توقع نہ رکھیں کیونکہ توقعات کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے۔
کسی کی نرمی اسکی کمزوری کو ظاہر نہیں کرتی کیونکہ پانی سے نرم کوٸی چیز نہیں لیکن پانی کی طاقت چٹانوں کو ریزہ ریزہ کر دیتی ہے۔کسی کو چاہنا غلط بات نہیں مگر اس کے دل میں جگہ بنا کر چھوڑ دینا بہت غلط بات ہے۔
خوشی انتخاب ہے نہ کہ نتیجہ کوٸی چیز آپ کو خوش نہیں کر سکتی جب تک آپ خود خوش رہنا نہ چاہے۔لوگ بدلتے نہیں ہیں بس ان کی زندگی میں  ہم سے بہتر لوگ  آجاتے ہیں اس لیے کسی کو محبت یا عزت اتنی بھی نہ دو کہ وہ تمہاری قدر کرنا ہی بھول جاۓ۔
وقت اور اعتماد ایک ایسا پرندہ ہے جب ایک بار اڑ جاتا ہے دوبارہ واپس نہیں آتا۔تین خوبیاں انسان کو باکمال بنا دیتی ہے۔
ٹھنڈا دماغ
میٹھی زبان
نرم دل
غم کا ملنا بد قسمتی نہیں ہے اور خوشی کا ملنا خوش  قسمتی نہیں ہے اللہ دے کر بھی آزماتا ہے اور لے کر بھی آزماتاہے ہر حال میں اللہ کا شکراداکرو۔مزاج میں تھوڑا سختی لازمی ہے لوگ پی سمندر اگر کھارا نہ ہوتا۔
جب سہنے کی لت لگ جاۓ نا تو کہنے کی چاہ دم توڑ دیتی ہےاورپھر ایک چپ ہوتی ہے پھر ہم ہوتے ہیں۔سادگی ایمان کی علامت ہیں حیا اور کم بولنا ہی ایمان کی شاخیں ہیں۔دنیا میں رہتے ہوۓ دو چیزیں خاموشی سے کرو ایک محنت دوسری عبادت۔
۔دنیا میں سب سے کمزور وہ ہے جو اپنی خواہشات پر قابو نہ رھ سکتا ہوں۔وہ حجاب ہی کیا جو عید اور شادیوں پر اتر جاۓ۔دل سے نکالے گٸے لوگ بھی ایسے ہیں جیسے جنت سے نکالے گٸے ہوں معافی تو مل سکتا ہے لیکن رتبہ نہیں۔
محبت کسی کو چھوڑنے کی ننانوے وجوہات رکھتے ہوۓ بھی ایک کمزور جواز پر ساتھ رہنے کانام ہے۔خواہشوں کی عمر بہت لمبی ہوتی ہےیہ ہمارے مر جانے پر بھی نہیں مرتیں قبر میں بھی ہم اسی خواہش میں گیرے ہوں گےکہ کاش ایک بار پھر خدا ہمیں دنیا میں بھیج دے تاکہ ہم اپنی نیکیوں کی اضافہ اور گناہوں میں کمی کر سکیں۔
زیادہ تر ہم غلط لوگوں کو پسند کر لیتے ہیں اور جب اچھے لوگ ملتے ہیں تو ہم اعتبار کرنا چھوڑ چکے ہوتے ہیں۔کسی سے سچی محبت کر کے اس کو چھوڑ دینا تمہارےلیےکوٸی بات نہیں لیکن ایک بات یاد رکھنا وہ انسان اندر سے مر جاتا ہے۔بے حد تکلیف دیتی ہیں وہ تحریریں جو لکھ کر صرف اس لٸے مٹا دی جاٸیں کہ سامنے والا اسے جذبات نہیں فقط الفاظ سمجھے گا۔


Post a Comment

0 Comments