Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

کامیابی کا عظیم راز،دنیا کی کڑوی سچائیاں The great secret of success, the bitter truths of the world

کامیابی کا عظیم راز،دنیا کی کڑوی سچائیاں The great secret of success, the bitter truths of the world

لفظ کامیابی میں جس طرح پہلے کام ہے اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جو لوگ کام کرتے ہیں وہ لوگ کامیاب ضرور ہوتے ہیں لیکن کتنا کامیاب ہونا ہے کیسے کامیاب ہونا ہے یہ ہمارے کام اور محنت پر منحصر ہے۔
پہلے لوگ مرتے تھے اور روحیں بھٹکتیں تھی، لیکن آج روحیں مر چکی ہیں اور لوگ بھٹک رہے ہیں۔انسان کو یہ ہی نہیں پتہ کہ اس نے کرنا کیا ہے،ہے۔اس اسکا مقصد کیا ہے؟بغیر مقصد کے انسان ایک زندہ لاش کی طرح ہے تو یاد رکھو انسان کو تین چیزیں ہمیشہ مضبوط رکھنی چاہیے
جیب
جیب مضبوط ہوگی تو آپکی برائی کرنے والے بھی آپکی اچھائی بیان کیا کرے گی۔
جوتا
جوتا مضبوط ہوگا تو لوگ باتیں کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔
جذبات
اگر جذبات مظبوط ہونگےتو آپ برے سے برے وقت میں بھی آسانی سے نکل جائیں گے۔
مانا کہ مشکلیں آپ کو مایوس کرے گی لیکنیاد رکھنا نہ آپ نے کبھی رکنا ہے اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے ہے۔زندگی نے دو باتیں بہت اچھی سکھائی ہیں۔
اپنے آپ میں خوش رہنا
کسی سے کوئی امید نہ رکھنا۔
جب ان دونوں باتوں کو اپنے اندر اتار لیں گے تب سے آپکی کامیابی کے دن شروع ہونگے۔اور آپ بہت خوش رہنے لگو گے۔اگر یہ کام آپ کرنے لگے تو سمجھیں زندگی کے سب سے مشکل کام آپ کرنے لگے ہو۔
ان لوگوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا جن کے ساتھ آپ نے زیادہ وقت یا زندگی گزارنی ہیں۔اگر آپ کے پانچ دوست جن کے ساتھ آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ان میں سے کوئی نوکری کرتا ہے، کوئی فارغ ہے، کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کرتا ہے اور کوئی پڑھائی کرتا ہے۔اگر ان میں سے آپ کسی ایک کو چھوڑ کر اس وقت کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے لگ جاۓ جو خود کروڑ پتی ہے جس کے پاس کار، گھر، موبائل سب کچھ ہے تو سوچو کیا ہو گا۔
ہوگا یہ کہ آہستہ آہستہ آپ بھی اس کے طرح بننے لگ جاو گے اور یاد رکھوانسان ویسا ہی ہوتا ہے جن کے ساتھ وہ رہتا ہے۔ایک دفعہ ایک عقاب کا انڈہ درخت سے نیچے گر کر مرغیوں کے انڈے میں شامل ہو گیا۔کچھ دن بعد دیکھا تو اس انڈے میں سے شاہین کا بچہ نکل آیا اور مرغیوں کے ساتھ شامل ہوگیا مرغیوں کے ساتھ رہنے لگا ان لے ساتھ رہتے رہتے اسے یہ لگنے لگا جیسے وہ بھی ویک مرغی ہے شاہین کا بچہ بھی اسی طرح کرتا جیسا باقی کے مرغیاں کرتے تھی۔انہی کی طرح چوں چوں کرتا اور انہی کی طرح چلتا، اس نے کبھی اڑنے کا سوچا ہی نہیں ۔اس نے ایک دن شاہین کو ہوا میں اڑتے دیکھا تو پوچھا یہ شاندار پرندہ کون ہے۔مرغی نے کہا یہ باز ہے تمام پرندوں کا بادشاہ مگر ہم اس کی طرح نہیں اڑ سکتے ہم اسکی طرح شاندار زندگی نہیں گزار سکتیں۔اس باز نے اسی طرح باقی کے زندگی گزاری اور اسی طرح مر گیا۔
کامیابی کا عظیم راز،دنیا کی کڑوی سچائیاں The great secret of success, the bitter truths of the world


Post a Comment

0 Comments