Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

انسان کا دل کب مردہ ہو جاتا ہے؟ When does a person's heart die?

انسان کا دل کب مردہ ہو  جاتا ہے؟ When does a person's heart die?

حورین ہنس رہی تھی اور مسلسل ہنسی جارہی تھی ،ماں نے نے غصے سے اسکی جانب دیکھا پھر مہمانوں کی طرف متوجہ ہو گٸی۔وہ سمجھ گٸی آج پھر کلاس ہو گی۔مہمانوں نے رخصت چاہی ماں بھی دروازےتک گٸی ۔اس نے جلدی جلدی بتن سمیٹنا شروع کٸے ماں اندر آٸی نہیں سدھروگے نا تم،کتنی بار بتاٶں زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔وہ پھر ہنسی اور ما ں سے لپٹ گٸی اور بولی جب مردہ ہو جاٶں گا پھر نہیں ہنسوں گی۔

اللہ تجھے ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھےماں نے پیار سے ہاتھ پہ مار کےکہا۔وقت گزرتا گیا اور اتنی تیزی سے گزرا کہ پتا ہی نہیں چلا کہ کب گھر کی چڑیا چھوڑ کر بابل کا دیس پیا کی آنگن پہنچ گٸی۔

کچھ فاصلے انسان کو انسان سے دور تو کر دیتے ہیں مگر دل کے رشتے کبھی دور نہیں ہوتےخاص کر اگر رشتہ ماں اور بیٹی کا ہو۔وہ مہینے میں ایک بار آتی اور وہ بھی چند گھنٹوں کے لیے،آج بھی وہ آٸی اورسب کےساتھ بیٹھی ہوٸی تھی۔بھابھی کولڈ ڑرنگ کھول رہی تھی۔بھاٸی نے شراراتاً کہا کھول لو گی بھابھی نے بوتل بھاٸی کوتھما دی بولا نہیں آپ کھول دیں۔

بھاٸی نے جیسے کھولی بوتل ابل پڑی سب بھاٸیکے اوپرگرنے لگے سب ہبسنے لگے ماں کو بھی ہنسی آٸی۔ہنستے ہنستے ماں نے بیٹی کی طرف دیکھا۔ایسی باتوں پہ تو حورین ہنستے ہنستےلوٹ پھوٹ ہو جاتی تھی۔آج وہ سر جھکاۓ بیٹھی ہوٸی تھی ماں نے پیار سے اسکیسر پہہاتھ پھیرا،ماں بولی کیا بات ہے بیٹا تم نہیں ہنسی ۔اس نے ماں کو دیکھا اور بولی ماں دل مردہ ہو گیا ہے۔

اس سے بڑا کیا گناہ ہوگا کہ تمہاری وجہ سے کسی کو محبت سے نفرت ہو جاۓ۔تمہاری وجہ سے کوٸی ہنسنا بھول جاۓ،تمہاری وجہ سے کوٸی جینا بھول جاۓ۔تمہاری وجہ سےکسی کو زندگی سے نفرت ہو جاۓ۔اور اسے اپنی زندگی زہر لگنے لگے۔محبت تو آباد کرنا سیکھاتی ہے۔

اگر تمہاری وجہ سے کوٸی برباد ہو جاۓ۔کوٸی غلط راستے پہ چلنے لگے۔اپنے آپ کا نقصان کرنے لگتا ہے۔موت کے لیےبیقرار رہنے لگتا ہے۔تو پھر جانلو تم بھی ظالموں میں شمار ہو۔اور تم بھی ظالم ہو۔محبت کرنے والےتو رحم دل ہوتے ہیں وہ تو کسی کے ایک  آنسو پہ بھیتذپ اٹھتے ہیں۔کسی ایک سسکی پے اپنا سکون کھو بیٹھتے ہیں ۔پھر تمہیں کیوں احساس نہیں ہوتا  کہ جس کو تم دلا رہےہو وہ بے بسی کی انتہا پہ رو رہے ہے۔

Post a Comment

0 Comments