Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

جب برا وقت آۓ تو ایک چیز پر ضرور دھیان دینا One thing to keep in mind when it comes to bad times

جب برا وقت آۓ تو ایک چیز پر ضرور دھیان دینا One thing to keep in mind when it comes to bad times

پرندے اپنی پاوں کی وجہ سے اور انسان اپنی زبان کی وجہ سے جھال میں پھنستے ہیں۔گفتگو میں نرمی اختیار کرو لہجوں کا اثر الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے۔نفرت گناہ سے کرو گناہگار سے نہیں،شاید وہ آپ کی محبت میں آ کر گناہ کرنا چھوڑ دے۔
قبول کر لینا چاہیے
ماں باپ کا حلم چاہے ناگوار ہو۔
دوست کا ہدیہ چاہے حقیر ہو۔
نصیحت کی بات چاہے کڑوی ہو۔
غریب کیدعوت چاہے اس میں تکلیف ہو۔
نیک بیوی کی محبت چاہے وہ بصورت ہو۔
اپنے اردگرد لوگوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں،نہ جانے جس سے آپ سختی سے مخاطب ہوں وہ زندگی کس تکلیف دہ مقام سے گزر رہا ہے۔
جب کوٸی بے وجہتمہیں رلاۓ تو اپنے آنسو اس یقین کے ساتھ صاف کر لینا کہ زندگی کےکسی موڑ پر وہتم سے زیادہ روۓ گا۔کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔
ناکامی کےاسباب ہمیشہ آدمی کے اندر ہوتا ہے مگر وہ انہیں دوسروں میں تلاش کرتا ہے۔مقابلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کسی کو اپنا دکھ سناٶں تو وہ ڈبل سنا دیتا ہے۔
خوشیاں پراٸی ہوتیں ہیں،سب میں بانٹ دی جاتی ہیں۔درد صرف اپنے ہیں دل میں رکھنے پڑتے ہیں۔زندگی میں ایسے بہت کم لوگ ملتے ہیں جو سچ میں آپ کے ساتھ مخلص ہوں،ورنہ زیادہ تر توصرف دکھاوا ہی ہوتا ہے۔
اپنے بارے میں نہ کسیی پیر سے پوچھو نہ کسی فقیر سے پوچھو ،بس تھوڑی دیر آنکھیں بند کرو اور اپنے ضمیر سے پوچھو۔رابطے بتا دیتے ہیں کہ کتنی قدر ہیں ورنہ کہنے کو تو سبھی اپنے ہوتے ہیں۔
آپ چاہے اپنے آپ کو کچھ بھی سمجھیں،آپکی گفتگو آپ کا پہناوا جھوٹ نہیں بولتے۔اچھی زندگی اچھی صورت سے نہیں اچھی نیت سے ملتی ہے۔اپنی عمر اور پیسے پر کبھی اعتبار مت کرنا،چونکہ جو چیز گنتی میں آجاۓ وہ لازمی ختم ہونے والی ہے۔
جب مطلب پورا ہو جاۓ تو لوگ ہم سے بات کرنا کیا ہماری صورت تک دیکھنا پسند نہیں کرتے۔سب سے بڑا فتنہ مال ہے جس کیے پیچھے لوگ ہر رشتے کی اہمیت کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
کامیابی
آپ کو تلاش نہیں کرتی،آپ کامیابی کو تلاش کرتے ہیں۔جنازے کی نماز پڑھنے لوگ دوسرے ملکوں سے بھی آجاتے ہیں لیکن ضرض نماز پڑھنے کے لیےمسلمان محلے کی مسجد تک نہیں جاتے۔یہ قابل غور اور افسوس کی بات ہے۔
اچھے لوگ خوشیاں دیتے ہیں اور برے لوگ سبق۔ممکن ہے کہ میں غلط ہوں ،پر میرا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ غربت ہمیشہ محبتوں اور رشتوں کو کمزور کر دیتی ہے۔
اونچی پرواز کرنا چاہتے ہو تو زرزق کی پرواہ کرنا چھوڑ دو کیونکہ فضاٶں میں وہی اڑتے ہیں جنہیں رزاق پر یقین ہوتا ہے۔کبھی کبھی رشتوں کو آزمانا نہیں چاہیے کیونکہ سچیلے ہوں تو شرندگی سے اور جھوٹے ہوں تو دکھ سے انسان مر جاتا ہے۔
چھین کر کھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا اور بانٹ کر کھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے۔دنیا میں سب سے زیادہ نفرتوں کاسامنا شچ بولنے والوں کو کرنا پڑتا ہے۔کبھی کبھی آپکو سمجھنے کے دعویدار بھی آپ کو غلط سمجھتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments