Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

گلگت بلتستان کے مشہور پھل The famous fruit of Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان کے مشہور پھل The famous fruit of Gilgit-Baltistan 

گلگت بلتستان کے ڑراٸی فروٹ بہت مشہور ہے چونکہ ایک تو یہ علاقہ سرد او پہاڑی علاقہ ہےاور ایک اہم بات یہ ہے کہ یہاں سال میں ایک ہی بار فروٹ پکتے ہیں جو بہت طاقتور اور بہت ساری بیماریوں کے لیے علاج اور خصوصا صحت مند افراد کی صحت برقرار رکھنے اور کٸی بیمادیوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 Apricot خوبانی

گلگت بلتستان کے مشہور پھل The famous fruit of Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں خوبانی بہت زیادہ مقدار میں پاٸے جاتے ہیں جب خوبانی پکتا ہےتو اس کی زاٸقہ بہت میٹھا اور مزیدار ہوتی ہیں اور پکنے سے پہلے یہ تھوڑا کھٹا ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگ پکنے سے پہلے بھی خوبانی کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔پکنے کے بعد اس سے اسکی گیری الگ کر کے سکھایا جاتا ہے اور سکھنے کے بود اس کو کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔عالمی ڈاکٹروں کے مطابق یہ کٸی بیماریوں کے لیے دواٸی ہیں لیکن عام طور پر یہ ہاضمہ کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 Mulberry شہتوت

گلگت بلتستان کے مشہور پھل The famous fruit of Gilgit-Baltistan

یہ پھل بہت میٹھا پھل ہے اسکو انگلش میں ملبرے اردو میں شہتوت اور بلتی میں اوسے کے نام سے جانے جاتے ہیں۔یہ پھل کسی حد تک بلیک بیری سے ملتے ہیں اور اسکا سرخ،گلابی،سفید یا جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔اسکے پتے ریشمی کیڑے کے کھانے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔شمالی امریکہ اور ایشیا میں بھی شہتوت کاشت کیے جاتے ہیں۔گلگت بلتستان میں شہتوت کے کٸی اقسام ہوتے ہیں جن میں سرخ شہتوت،گلابی اور سفید سرفرست ہیں۔گلگت بلتستان کے شہتوت کو سوکھا کے سردیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اور یہاں ایک مخصوص قسم کا شہتوت اور بھی ہے جس کا نام بلتی میں پھلو ہے اس کا سالن بھی بہت مز کا بنتا ہے۔

Cherry چیری 

گلگت بلتستان کے مشہور پھل The famous fruit of Gilgit-Baltistan

دنیا بھر میں چیری کے تقدیباً پچاس 50 اقسام پاٸے جاتے ہیں جن کا ذایقہ اور خوشبو مختلف ہوتے ہیں چیری کھانے سے جوڑوں کا درد،عضلاتی کھچاو اور کھیل کے دوران لگنے والی چوٹوں میں آرام ملتا ہے۔چیری گلگت بلتستان میں وافر مقدار میں پاٸے جاتے ہیں اور یہاں کاشت ہونے والے چیری دوسرے چیریوں کی نسبت میٹھا اور ساٸز میں بھی بڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عام چیریوں کی نسبت گلگت بلتستان کے چیری میں طاقت زیادہ ہے اور ذاٸقہ بھی کافی بہتر ہیں۔چیری کے راوزانہ استعمال سے سر درد دور اور انسانی دماغ کو سکون ملتا ہے اور چست رہتا ہے۔پوٹوشیم اور زنک عام چیرہیوں کی نسبت گلگت بلتستان کے چیری میں زیادہ ہے۔اس کے استعمال سے شریانوں، نسیجوں اور دانتوں کی مضبطی بڑھتی ہیں۔

Grape آنگور

گلگت بلتستان کے مشہور پھل The famous fruit of Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں زیادہ اور وافر مقدار میں پاۓ جانے وال پھلوںمیں سے ایک اہم پھل آنگور ہے۔آنگور کے کٸی اقسام پاٸے جاتے ہیں جن میں شفلو،کشمیش،الیغر،بارگن،نسررگن،چھورگن سرفرست ہیں۔بلتستان کے علاقوں میں پاٸے جاتے ہیں۔جن میں روندو،بشو،کچورا،قمراہ،کواردو کے علاقوں میں زیادہ تر پاے جاتے ہیں۔یہ سال میں ایک دفعہ ہی پکتا ہے۔شفلو اور کشمیش کو  سکھانے کے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھیجا جاتا ہے۔اس کو مختلف قسم کے دواٸیوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف میٹھے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments