Amazon

Ticker

6/recent/ticker-posts

خود اعتمادی Self Confidence

خود اعتمادی Self Confidence

خود اعتمادی انسان کے اندر چھپی خداداد سلاحیتوں میں سے ایک ھے۔ اس چھپی ھوئی خوبی کو نکھار کے سامنے لانا اور عملی ذندگی میں اس کا مظاہرہ کرنا کامیابی کی طرف لے جانے کا پہلا ذریعہ ھے۔ ہر انسان کے اندر خود اعتمادی صلاحیتیں موجود ھوتا ھے۔ اور اس سلاحیت میں نکھار پیدا کرنے میں والدین کا اہم کردار ھوتا ھے۔

 ہر اچھے کام پہ دل سے اپنے بچوں کی تعریف کرنا انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ھے ۔ یہی حوصلہ ان میں اعتماد پیدا کرتا ھے کہ وہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ذندگی میں بہترين کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ جب انسان اپنی منزل کی جانب نکل پڑتا ھے تو سب سے پہلے رب پہ پھر اپنی ذات پہ بھروسہ لازم بن جاتا ھے۔ یہ بھروسہ جو خود اپنی ذات پہ کرتا ھے اسی وقت ممکن ھے جب اسے بچپن سے ہی خود اعتمادی کی تربیت حاصل ھوتی ھے۔ اپنی ذات پہ بھروسہ کر کے خود اپنے آپ کو ہمت و حوصلہ دے کہ جب منزل کی طرف کوئئ بڑھتا ھے تو وہ کامیابی اس کا مقدر بن جاتا ھے۔


 دنیا میں جن لوگوں نے بھی نام، عزت ، شہرت اور کامیابی حاصل کی ھے اس کے پیچھے خود اعتمادی کی صلاحیت کا اہم کردار ھے۔ جو لوگ اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کرتے ہیں ان کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ھے۔ ان کے خود اعتمادی ہی ان سے اہم دریافتیں ایجاد کراتے ہیں اور یہی وجود میں لاے جانے والی چیزیں انسان کو امر بنا دیتا ھے۔ اور ان کا نام تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جاتا ھے۔ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ قسمت کا ساتھ دینا بھی ایک اہم موضوع ھے۔ اکثر ایسا ھوتا ھے کہ لوگوں میں بے پناہ صلاحیتیں ھوتی ہیں مگر قسمت ان کو موقع نہیں دیتی جو صرف بے بسی کا نشان بنا رہتا ھے۔ اگر باہمت شخص ھو تو وہ کبھی ہار نہیں مانتا اور مسلسل کوشش کرتا رہتا ھے۔ 

اس کے اس کوشش میں جتنی بھی کامیابیاں ملتی ہیں ان کامیابیوں کو اس شخص کا اپنی ذات پہ اعتماد کہہ سکتے ہیں۔ کسی بھی منزل کو پانے کے لیے انسان میں خود اعتماد کا ھونا اس کے لیے انتہائی لازم ھے جن لوگوں میں کچھ کرنے کی، کچھ پانے کی جستجو ھو ان کا اپنی ذات پہ اعتماد نہایت ضروری ھے۔ کچھ لوگ قلم کے ذریعے اپنے علم کو دنیا والوں کے سامنے لاتا ھے اور بہت سے لوگ اس کے لکھے الفاظ کی بدولت کامیابی کی نئی راہوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ پھر انہی راہوں کی چھوٹی سی کامیابی ان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں تو ان میں مزید آگے بڑھنے کا شوق پیدا ھو جاتا ھے۔ جوں جوں وہ کامیاب ھوتا جاتا ھے اس کا شوق جنون میں بدل جاتا ھے اور وہ تیزی سے کامیابی کی راہوں یہ سفر کرنے لگتا ھے۔ انہی بڑھتے رفتار کے ساتھ منزل کو پا لیتا ھے۔ ان ساری کامیابی کے پیچھے اس کا اعتماد ھوتا ھے جو اسے کامیاب انسان بناتا ھے۔

Post a Comment

0 Comments